عمران خان اب 35 کی بجائے 70 حلقوں سے الیکشن لڑے، اس دفعہ اسکا پٹہ کھول دیں گے رانا ثنااللہ خان

21  جنوری‬‮  2023

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران 35 کی بجائے 70 حلقوں سے الیکشن لڑے، اس دفعہ اسکا پٹہ کھول دیں گے۔ پارلیمانی بورڈ کی صدارت نواز شریف خود کریں گے، پارلیمانی بورڈ نے ہی یہ فیصلہ کرنا ہے کہ کہاں سے کس نے الیکشن لڑنا ہے ،امیدواروں کو ٹکٹ پارلیمانی بورڈ دے گا اور ہر امیدوار کا انٹرویو قائد (ن) لیگ خود کریں گے۔

نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے قانونی معاملات کو فائنل کیا جا رہا ہے جبکہ مریم نواز لندن سے 26جنوری کو روزانہ ہو ں گی اور 27جنوری کو پاکستان پہنچیں گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ (ن)لیگ صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لے گی، الیکشن سے متعلق ابتدائی اقدامات اور معاملات پر نواز شریف نے مشاورت کی ہے اور پاکستان میں لوگوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پارلیمانی بورڈ کیلئے ناموں کو مکمل کردیا ہے، پارلیمانی بورڈ نے ہی یہ فیصلہ کرنا ہے کہ کہاں سے کس نے الیکشن لڑنا ہے جبکہ پارلیمانی بورڈ کی صدارت مسلم لیگ (ن) کے قائد خود کریں گے، امیدواروں کو ٹکٹ پارلیمانی بورڈ دے گا اور ہر امیدوار کا انٹرویو نواز شریف خود کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کی تجویز ہے کہ الیکشن کیلئے پارٹی کے چھ سے سات سینئر افراد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں اور بھرپور طریقے سے مہم میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد نون لیگ نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے قانونی معاملات کو فائنل کیا جا رہا ہے جبکہ مریم نواز لندن سے 26جنوری کو روزانہ ہو ں گی اور 27جنوری کو پاکستان پہنچیں گی، یکم فروری سے پنجاب اور کے پی میں الیکشن سے متعلقہ سیاسی سر گرمیوں میں حصہ لیں گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…