کھیل پرفوکس رکھیں،گروپ بندی نہیں ہونی چاہیے: محسن نقوی کی کھلاڑیوں کو ہدایت

2  اپریل‬‮  2024

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو کھیل پر فوکس رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم میں کسی قسم کی گروپ بندی نہیں ہونی چاہیے، سب کو ایک ٹیم ہوکر کھیلنا ہوگا۔ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے جاری فٹنس کیمپ اور آنے والی سیریز پر گفتگو کی۔ محسن نقوی نے تمام کھلاڑیوں کو کھیل پر اپنا فوکس رکھنے کی ہدایت کی۔

چیئرمین پی سی بی نے ہدایت کی کہ ٹیم میں کسی قسم کی گروپ بندی نہیں ہونی چاہیے، سب کو ایک ٹیم ہوکر کھیلنا ہوگا۔ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں کی اسکلز بڑھانے کے لیے غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کر رہے ہیں، 2 غیرملکی کوچز سے معاملات طے پاگئے ہیں، اگلے دوچار روز میں باقاعدہ اعلان کردیا جائیگا۔محسن نقوی نے کہا کہ قومی ٹیم سے منسلک تمام فیصلے میرٹ پر ہوں گے،کسی کی ڈکٹیشن نہیں لی جائیگی، آپ سب پاکستان کے کھلاڑی ہیں، ہمارا فخر ہیں،کیمپ میں بھرپور محنت کے ساتھ ٹریننگ کریں، ہر کھلاڑی اپنی انفرادی فٹنس پر کام کرے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ بابراعظم کو کپتان مقرر کرنیکا فیصلہ سلیکشن کمیٹی کی ایڈوائس پرکیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کا کام کھلاڑیوں کے لیے سہولیات فراہم کرنا ہے،گراؤنڈ میں پرفارمنس دینا آپ کا کام ہے،گارنٹی دیتاہوں جو پرفارمنس دیگا ٹیم میں ضرور کھیلے گا، کسی کی بھی سفارش کوقبول نہیں کیا جائیگا۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…