پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز سے متعلق عمر اکمل کی بڑی پیش گوئی

22  جون‬‮  2023

لاہور (این این آئی) ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے پاک سری لنکا سیریز سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم سری لنکا میں سیریز جیت سکتی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم سری لنکا میں سیریز جیت سکتی ہے۔

عمر اکمل نے کہا کہ سری لنکا میں ٹیسٹ اور ون ڈے کے لیے کنڈیشنز مشکل ہوتی ہیں، کیمپ میں قومی کرکٹرز نے دورہ سری لنکا کے لیے سخت محنت کی ہے، ابھی عید کے بعد پھر کیمپ لگنا ہے، تیاری کا مزید موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کرکٹرز منتخب ہوئے ہیں وہ تسلسل کے ساتھ پرفارم کر رہے ہیں، ٹف کنڈیشنز کے باوجود پاکستان ٹیم سیریز جیتے گی۔

عمر اکمل نے کہا کہ میں نے اپنی فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے بہت محنت کی، میں نے ابھی ہار نہیں مانی، فٹنس پر مزید کام جاری رکھوں گا۔ایک سوال کے جواب میں عمر اکمل نے کہا کہ میری مڈل آرڈر میں پرفارمنس سب کے سامنے رہی ہے، کرکٹ فینز بہتر بتا سکتے ہیں کہ مڈل آرڈر میں میری ضرورت ہے یا نہیں، اس وقت مڈل آرڈر میں افتخار احمد بھی اچھا پرفارم کر رہے ہیں، ان کے لیے نیک خواہشات ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…