ایشیا کپ میں بھارتی ہٹ دھرمی،پاکستان میں ایشیا کپ کا انعقاد خطرے میں پڑگیا

3  جون‬‮  2023

لاہور ( این این آئی) بھارت کی ہٹ دھرمی کے پیش نظر ایشیا کپ کا میزبان پاکستان کے بجائے سری لنکا ہوسکتا ہے۔ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ایشیا کپ 2023ء کی میزبانی پاکستان کو دی گئی ہے لیکن بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کے سبب پاکستان میں ایشیا کپ کا انعقاد خطرے میں پڑتا دکھائی دے رہا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی )اس بات پر بضد ہے کہ ایونٹ کا انعقاد پاکستان کے بجائے نیوٹرل وینیو پر ہو لیکن پاکستان ایشیا کپ کے ایونٹ کو پاکستان میں کروانے کا ہی خواہشمند ہے اس کے پیچھے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی جیسے عوامل کا متاثر ہونا کارفرما ہے۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کے ایک اعلی عہدیدار نے کرک بز کو بتایا کہ سری لنکا مختصر نوٹس پر ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے تیار ہے، فیصلہ اب اے سی سی پر منحصر ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی عہدیداروں کے دورے کے دوران پی سی بی نے آئی سی سی کو واضح کیا ہے کہ بھارت جاکر ورلڈکپ کھیلنے کا انحصارایشیا کپ کی صورتحال پر ہے، اگر بھارت نے کوئی لچک دکھائی اور پاکستان کے فارمولے پر بات کی تو مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…