پی سی بی نے بھارت کے ساتھ نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز کیلئے گرین سگنل دے دیا

17  مئی‬‮  2023

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے ساتھ نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز کے لیے گرین سگنل دے دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

پاک بھارت ٹیسٹ سیریز آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ میں ہوسکتی ہے اور اس کے لیے پہلا آپشن انگلینڈ جبکہ دوسرا آسٹریلیا ہوگا۔اگر آسٹریلیا میں ہائوس فل ہو سکتا ہے تو ٹھیک ہے، یہ بڑا اچھا ہوگا، بھارت کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کے لیے دبئی ہمارے لیے سستا پڑے گا۔نجم سیٹھی نے کہا کہ آسٹریلیا کو بھی ہم نے نیوٹرل وینیو کے طور پر ریڈار پر رکھا ہے، ایشیا کپ کے لیے بھارت کو ہائبرڈ ماڈل دے چکے ہیں، ورلڈکپ اور چیمپینز ٹرافی کو بچانے کے لیے آئی سی سی کو آگے آنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کو بھارت کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھارت کو کہنا چاہیے کہ جا پاکستان میں جا کر کھیلو نہیں تو ہائبرڈ ماڈل اپنا۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیسٹ سیریز کا آئیڈیا گزشتہ سال بھی خبروں کی زینت بنا تھا اور دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی تنا کی وجہ سے دوطرفہ سیریز نہیں ہو رہی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری بار باہمی سیریز 2013ء میں کھیلی گئی تھی۔دونوں ٹیموں کے درمیان آخری بار ٹیسٹ میچ دسمبر 2007ء میں کھیلا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…