ثنا میر نے بابر کے مداحوں کی تنقید کے بعد خاموشی توڑ دی

3  مئی‬‮  2023

لاہور (این این آئی) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے خود پر تنقید کیے جانے کے بعد اپنے بیان پر وضاحت پیش کی ہے۔پنڈی میں دوسرے ون ڈے میچ میں فخر زمان نے شاندار سنچری اسکور کی جس کی بدولت پاکستان کو 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل ہوئی،فخر کی اس کارکردگی پر تجزیہ کرتے ہوئے ثنا میر نے کہا کہ فخر زمان ہمیشہ ٹیم کے لئے رنز کرتے ہیں۔

ثنا میر کی یہ ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ ہم آف ائیر بھی یہ بات کر رہے تھے کہ فخر زمان ہمیشہ ٹیم کے لئے رنز کرتے ہیں، اگر وہ سنچری اسکور کرتے ہیں تو ان کا اسٹرائیک ریٹ 100نہیں بلکہ 125کا ہوتا ہے جو 350کے قریب کا ہدف حاصل کرنے میں کافی اہم ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ وہ (فخر)اس ٹیم کیلئے کافی اہمیت رکھتے ہیں، کیوں کہ جہاں ہمارے پاس پہلے ہی ٹیم میں ایسے کھلاڑی ہیں جو run a ball کھیلتے ہیں لہٰذا 300 سے زائد کا ہدف حاصل کرنے میں فخر کا کردار کافی اہم ہوجاتا ہے۔

ثنا میر نے اپنے تجزیے میں کسی کا نام نہیں لیا تاہم بابر اعظم کے فینز سیخ پا ہوگئے اور اپنے طور پر ہی یہ سوچ لیا کہ ثنا کا اشارہ بابر اعظم کی طرف تھا۔پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ثنا نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ میں نے 8سال تک پاکستانی ٹیم کی قیادت کی اور ٹیمیں اس طرح بنتی ہیں کہ آپ کو مکس اینڈ میچ کرنا پڑتا ہے، ایک ٹیم میں 11شاہد آفریدی، 11فخر زمان یا 11بابر اعظم کا ہونا ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو توازن قائم کرنا ہوتا ہے جہاں ایک کھلاڑی کریز پر جما رہتا ہے وہیں دوسرا ہدف کو مکمل کرنے کے لیے رسک لیتا ہے، اس لیے میں ہمیشہ اس بات کی اہمیت پر زور دیتی ہوں کہ 350رنز کے تعاقب میں اسٹرائیک ریٹ سے اوپر کھیلتے ہوئے سنچری اسکور کرنے والے کھلاڑی کی اہمیت ہوتی ہے۔ثنا نے کہا کہ دونوں پلیئرز کی ٹیم میں اہمیت ہے، لوگ بلا وجہ کوئی بھی بات کا مطلب نکال کے کسی بھی کھلاڑی کو ٹیگ کردیتے ہیں یا اس کے نام سے منسلک کردیتے ہیں، ماشااللہ بابر نے اپنے اسٹرائیک ریٹ کو بہتر بنایا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…