مہنگائی کے اثرات، شائقین کرکٹ کی بھی میچوں میں عدم دلچسپی

30  اپریل‬‮  2023

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) مہنگائی نے جہاں عام لوگوں کی زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے وہاں شائقین کرکٹ بھی انٹر نیشنل میچوں میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔رمضان اور عید کے بعد عام لوگ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ون ڈے سیریز میں دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کررہے۔

جنگ اخبار میں عبدالماجد بھٹی کی خبر کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے رمضان اور عید کی وجہ سے عام لوگوں کی کمر توڑ دی ہے۔اس لئے وہ گراونڈ میں آکر کرکٹ میچ دیکھنا نہیں چاہتے البتہ اب بھی فری ٹکٹ مانگنے والوں کی کمی نہیں ہے۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ شائقین ون ڈے میچو ں کے مقابلے میں ٹی ٹوئینٹی دیکھنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔و ن ڈے میچ آٹھ گھنٹے میں مکمل ہوتا ہے جبکہ ٹی ٹوئینٹی چار گھنٹے میں مکمل ہوتاہے۔گرم موسم بھی شائقین کی عدم دلچسپی کی وجوہات میں سے ایک ہے۔پی سی بی نے چند دن قبل نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے تین ون ڈے میچوں کے ٹکٹ آن لائن فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم آخری تین میچز میں شائقین کی عدم دلچسپی دیکھنے میں آئی ہے۔ون ڈے سیریز کے آخری تینوں میچز کراچی میں شیڈول ہیں اور تاحال کسی ایک میچ کے بھی کسی ایک کے ٹکٹس بھی مکمل فروخت نہ ہوسکے۔ٹکٹس فروخت کرنے والی ویب سائٹ پر تمام انکلوژر کے تمام ٹکٹس تاحال فروخت کیلئے دستیاب ہیں، کم سے کم 250 روپے والے ٹکٹس بھی تاحال فروخت کیلئے دستیاب ہیں۔

کراچی میں شیڈول تینوں میچز کے ٹکٹس کی قیمت ڈھائی سو، پانچ سو، ساڑھے سات سو اور ایک ہزار روپے ہے۔نیشنل اسٹیڈیم میں آخری تین میچز بدھ،جمعے اور اتوار کو کھیلے جائیں گے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ میچ شروع ہونے میں ابھی وقت ہے جب میچ کا وقت قریب آگئے گا ٹکٹوں کی فروخت میں تیزی آجائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں نو صف اول کے کھلاڑیوں کو نہ ہونا بھی ایک وجہ ہے۔ حیران کن طور پر مہنگائی کا اثر لاہور اور پنڈی کے میچوں پر نہیں پڑا۔ لاہور کے ٹی ٹوئینٹی رمضان کے آخری عشرے میں تھے۔ پنڈی کا ایک ٹی ٹوئینٹی رمضان میں اور ایک عید کی چھٹیوں میں ہوا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…