ویرات کے بعد کپتانی کی ذمہ داری روہیت شرما کودیئے جانے کا امکان

13  ستمبر‬‮  2021

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کپتان ویرات کے بعد کپتانی کی ذمہ داری روہیت شرما کودیئے جانے کا امکان ہے ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق روہیت شرما اپنی کپتانی میں ممبئی انڈینز کو 5 بار آئی پی ایل کا خطاب دلا چکے ہیں،دوسری طرف ویرات کوہلی نے بطور کپتان اب تک ایک بھی آئی سی سی تو کیا آئی پی ایل ٹرافی بھی نہیں جیتی ہے۔رپورٹ کے مطابق

ویرات کوہلی ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد اس بات کا اعلان خود کریں گے، کھلاڑی کے مطابق انہیں اپنی بیٹنگ پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے اور وہ دنیا کا بہترین بیٹسمین بننے کے خواب کو ہی پورا کرنا چاہتے ہیں۔32 سالہ کوہلی اب تک 95 ون ڈے میچوں میں بھارت کی قیادت کر چکے ہیں، جن میں سے وہ 65 جیتے ہیں جبکہ 27 میں شکست ہوئی۔ ویرات کوہلی کی جیتنے کی شرح 70.43 فیصد ہے،کوہلی 45 ٹی 20 میں کپتانی کر چکے ہیں جن میں سے 27 میں فاتح رہے اور صرف 14 میں شکست ہوئی۔دوسری جانب 34 سالہ روہیت شرما نے 10 ون ڈے اور 19 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھارت کی قیادت سنبھالی، ون ڈے میں ا?ٹھ جبکہ ٹی 20 میں 15 میچوں میں کامیابی حاصل کی۔کوہلی کی کپتانی کی سب سے بڑی تنقید ٹیم کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد سے آئی سی سی کی کوئی بھی اہم ٹرافی جیتنے میں ناکامی ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…