سرفراز، شاہین جھگڑا،کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے ریفری کو شکایت لگا دی

17  جون‬‮  2021

ابو ظہبی (این این آئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ میں کپتان سرفراز احمد اور لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے درمیان جھگڑے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مینجمنٹ نے میچ ریفری کو شکایت درج کروائی تھی۔ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی نے

حارث رؤف کو دوران میچ بلند آواز میں باؤنسر مارنے کو کہا۔ کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت اونچی آواز میں دوسرے بولر کو اکسانے پر جرمانہ ہوتا ہے۔واضح رہے کہ ابوظبی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز کے 19ویں اوور کی آخری گیند پر شاہین آفریدی نے باؤنسر کروائی جو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹسمین سرفراز احمد کے ہیلمٹ پر لگی۔سرفراز نے بھاگ کر رن بنایا تو دوسرے اینڈ پر پہنچنے کے بعد وہ شاہین آفریدی سے کچھ کہتے ہوئے آگے بڑھ گئے۔شاہین آفریدی بھی کچھ غصے میں آگئے جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے درمیان جملوں کا تبادلہ ہوا۔اس موقع پر امپائرز اور لاہور قلندرز کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ اور کپتان سہیل اختر نے درمیان میں پڑ کر معاملہ رفع دفع کروایا۔اننگز کے اختتام پر شاہین آفریدی نے انٹرویو میں کہا کہ یہ باتیں کھیل کا حصہ ہیں، وہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ اْن کو کوئی بیٹسمین جارحانہ انداز سے کھیلے۔پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرفراز احمد اور لاہور قلندر کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے درمیان میدان میں ہونے والے گرما گرمی تو ٹھنڈی پڑ گئی تاہم سوشل میڈیا پر یہ بحث اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔کسی نے سرفراز احمد پر تنقید کی تو کسی نے شاہین شاہ آفریدی کو سینئر کی عزت کرنے کی ہدایت کی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…