انسانیت کیلئے کھڑا ہونے کیلئے ہمیں صرف انسان بننا ہے بابر اعظم فلسطینیوں کیلئے دعا گو

12  مئی‬‮  2021

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کیلئے کھڑا ہونے کیلئے ہمیں صرف انسان بننا ہے۔اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر بابر اعظم نے لکھا کہ فلسطین کے لوگوں کے لئے دعاگو ہوں۔انسانیت

کے لئے کھڑا ہونے کے لئے ہمیں صرف انسان بننا ہے۔بابر اعظم نے اپنے پیغام کے ساتھ مسجد اقصیٰ کی تصویر بھی شیئر کی۔کپتان کے پیغام کو ان کے اکائونٹس پر ہزاروں لوگوں نے پسند کیا ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے رنز میں اضافے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر مداحوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہونے لگا۔انسٹاگرام پر بابر اعظم کے فالوورز کی تعداد1 ملین سے زیادہ ہوگئی جبکہ ٹوئٹر پر انکے فالوورز کی تعداد 2ملین سے زیادہ ہے۔انسٹاگرام پر بابر اعظم نے اب تک 207 پوسٹ کی ہیں اور 44 اکائونٹس کو فالو کر رکھا ہے۔جبکہ ٹوئٹر پر انہوں نے 51 اکائونٹس کو فالو کیا ہوا ہے۔یہاں بابر اعظم نے اپنا اکائونٹ مئی2014 میں بنایا تھا۔علاوہ ازیں زمبابوے کیخلاف سیریز کی فاتح پاکستانی ٹیم ہرارے سے وطن واپس پہنچ گئی ۔لاہور سے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ ٹیم کے لیے بجھوایا گیا۔ آل راؤنڈر محمد نواز اور فزیو کلف ڈیکن ٹیم کے ساتھ لاہور نہیں آئے، دونوں ہرارے سے جنوبی افریقا جاکر اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں گے۔پاکستانی ٹیم نے زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز میں کامیابی پائی۔ٹیم ترجمان کے مطابق تمام کھلاڑی بائیوببل کاحصہ رہے اور ہر چار دن بعد ان کے کووڈ ٹیسٹ ہوتے رہے،تمام ارکان گھر پر ہی چند روز کا قرنطینہ کریں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…