تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ زمبابوے نے پاکستان کے چھکے چھڑوادئیے

25  اپریل‬‮  2021

ہرارے ،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن )تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی جانب سے دئیے گئے 165رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی پراعتماد بیٹنگ جاری ہے ، تازہ ترین اطلاعا ت کے مطابق زمبابوے نے اب سے کچھ دیر پہلے تک 13اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 101رنز سکور کر لئے ہیں ، زمبابوے کو میچ اور سیریز جیتنے کیلئے

42گیندوں پر 65رنز کی مزید ضرورت ہے اور اس کے پاس ابھی 9وکٹیں باقی ہیں ، دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے قائد ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا،بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں تیز ترین 2000 رنز مکمل کر لیے۔بابراعظم نے کیرئیر کی 52 ویں اننگز میں 2000 رنز کا سنگ میل عبور کیا جبکہ ویرات کوہلی نے 56 اننگز میں تیز ترین 2000 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنائے تھے۔بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 2000 رنز بنانے والے تیسرے پاکستانی کرکٹر ہیں۔ اس سے قبل محمد حفیظ اور شعیب ملک بھی 2000 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز رنز بناچکے ہیں۔کراچی؛ بابر مجموعی طور پر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں دو ہزار رنز بنانے والے دنیا کے گیارہویں بیٹسمین ہیں۔علاوہ ازیں آل راؤنڈر محمد حفیظ 7000 ٹی ٹونٹی رنز مکمل کرنے والے 22 ویں بلے باز بن گئے۔ حفیظ نے ہرارے میں دوسرے ٹی ٹونٹی میں پاکستان کو زمبابوے کے خلاف شرمناک شکست کے دوران ذاتی سنگ

میل عبور کیا۔ حفیظ اس سنگ میل تک پہنچنے والے دوسرے پاکستانی بلے باز ہیں ، ان کے علاوہ شعیب ملک 7000 سے زیادہ رنز بنانے والے واحد پاکستانی بلے باز ہیں ، شعیب ملک 389 اننگز میں 10488 رنز بنا چکے ہیں اور ٹی 20 تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔حفیظ پچھلے کچھ سالوں سے پاکستان

کے ٹی ٹونٹی ٹیم کا اہم حصہ ہیں ، انہوں نے 2020ء میں ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ 415 رنز بنائے جس میں 4 نصف سنچریاں شامل تھیں اور انہوں نے اپنے کیریئر کا بہترین سکور99 ناٹ آئوٹ بھی بنایا۔حفیظ ایک طویل عرصے سے قومی ٹیم میں شامل ہیں ، انہوں نے حال ہی

میں پاکستان کے لئے اپنا 100 واں ٹی ٹونٹی کھیلا۔ وہ 2005ء میں انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے والی قومی ٹیم میں بھی شامل تھے جس میں انہوں نے 46 رنز بنائے اور پاکستان نے اپنا پہلا ٹی ٹونٹی 5 وکٹوں سے جیتا۔40 سالہ حفیظ 2021ء میں خراب فارم کا شکار ہیں اور 6 اننگز میں 13.00 کی اوسط سے صرف 65 رنز بناسکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…