محمد عباس نے انگلش کاؤنٹی میں شاندار ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل کرلیا

19  اپریل‬‮  2021

لندن (این این آئی)قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عباس نے کاؤنٹی کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے فارم میں واپسی کا ثبوت دیتے ہوئے ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔کاؤنٹی چمپئن میں کھیلے جا رہے میچ میں محمد عباس کی ٹیم ہیمپشائر نے مڈل سیکس کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت

ہوا۔ساؤتھ ہیمپٹن میں ہیمپشائر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ای این ہولینڈ، سیم نارتھ ایسٹ اور کائل ایبٹ کی نصف سنچریوں کی بدولت 319 رنز بنائے، مڈل سیکس کے اسٹیون فن نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں مڈل سیکس کی پہلی اننگز میں محمد عباس ان پر قہر بن کو ٹوٹے پڑے اور بیٹنگ لائن کو تہس نہس کردیا۔فاسٹ باؤلر نے اپنے پہلے ہی اوور میں دو وکٹیں حاصل کیں اور پھر اگلے اوور کی پہلی ہی گیند پر وکٹ لے کر ہیٹ کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔کھانے کے وقفے سے قبل دوسرے اینڈ سے باؤلر دیکھتے رہی رہ گئے اور عباس وقفہ ہونے تک تمام وکٹیں لے اڑے اور تب تک مڈل سیکس کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔پاکستانی فاسٹ باؤلر نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ عمدہ باؤلنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ہیٹ ٹرک کے بعد مزید تین وکٹیں حاصل کی جس کی وجہ سے مڈل سیکس کی ٹیم 31 رنز پر 6 وکٹیں گنوا بیٹھی اور یہ تمام وکٹیں عباس نے حاصل کیں۔ان کی اس بہترین باؤلنگ کے سبب مڈل سیکس کی ٹیم پہلی اننگز میں 79 رنز ہر ڈھیر ہو گئی۔عباس کے تباہ کن اسپیل کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے پہلی پانچ وکٹیں صرف 13 گیندوں پر حاصل کیں۔محمد عباس نے 11 اوورز میں 11 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کر کے کاؤنٹی کرکٹ کی تاریخ کا تباہ کن اسپیل کیا، بریڈ وہیل نے تین وکٹیں لے کر ان

کا ساتھ دیا۔ای این ہولینڈ اور سیم نارتھ ایسٹ کی سنچریوں کی بدولت ہیمپشائر نے دوسری اننگز 290 رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر ڈکیئر کردی اور مڈل سیکس کو فتح کے لیے 531 رنز کا ہدف دیا۔اب تک مڈل سیکس کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنا چکی ہے اور دوسری اننگز میں بھی عباس دو وکٹیں لے چکے ہیں۔دوسری اننگز میں عباس اب تک 13 اوورز میں 14 رنز دے کر 2 وکٹیں لے چکے ہیں۔میچ میں محمد عباس اب تک 25 رنز کے عوض 8 وکٹیں لے چکے ہیں۔محمد عباس نے رمضان المبارک کا روزہ تو نہیں رکھا لیکن انہوں نے کہا کہ اس شاندار دن کی وجہ یہ مہینہ ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…