کرس گیل کے گگلی چیلنج کے بعد ’شلوار چیلنج‘ کے خوب چرچے ہونے لگے ، ویڈیو وائرل 

26  فروری‬‮  2021

کراچی (این این آئی)پاکستان سْپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے کرس گیل کے گگلی چیلنج کے بعد ’شلوار چیلنج‘ کے خوب چرچے ہونے لگے۔پاکستان سْپر لیگ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کرس گیل کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں شلوار میں

ازار بند ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو کے آغاز میں کرس گیل کہتے ہیں کہ مجھے اب ازار بند چیلنج پورا کرنا ہے۔کرس گیل پی ایس ایل کے دوران اپنی ویڈیوز اور میچ کے دوران دل کو چھو جانے والی حرکتوں کے باعث خبروں میں رہتے ہیں اور شائقین کرکٹ انہیں خوب پسند بھی کرتے ہیں۔شلوار چیلنج کو قبول کرنے والے کرس گیل کے مزاحیہ فقروں نے ’شلوار چیلنج کی ویڈیو کو مزید دلچسپ بنادیا تھا جس پر خوب تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔ویڈیو میں وہ ازاربند ڈالنے کے ساتھ ساتھ کرس گیل کہتے ہیں کہ یہ کس کی شلوار ہے جس کی بھی ہوگی یقیناً وہ بہت کھاتا ہوگا، ایسے مزید تبصروں اور چٹکلوں نے ویڈیو کو مزید دلچسپ بنا دیا۔کرس گیل نے ’شلوار چیلنج‘ کو ایک منٹ 48 سیکنڈ میں مکمل کیا اور ویڈیو یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ انہوں نے شلوار پہنی بھی اور ڈانس بھی کیا۔ ویڈیو کے سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے کے ساتھ ہی شائقین کرکٹ کے تبصروں کی بھرمار ہوگئی۔ کسی نے کہا کہ دیسی امی اب کرس گیل کا طعنہ دیں گی‘تو کوئی کہتا نظر آیا کہ یہ کرس گیل کو کس کام میں لگادیاخایک صارف نے تو کرس گیل کو ’چوہدری کرس گیل صاحب‘ کا نام ہی دے دیا۔خیال رہے کہ پاکستان سْپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل پی ایس ایل ادھورا چھوڑ کر وطن واپس لوٹ گئے ہیں لیکن وہ دوسرے مرحلے میں دوبارہ اِن ایکشن ہوں گے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…