فواد عالم کے تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آئوٹ ہونے پر تنازع کھڑاہو گیا

24  اگست‬‮  2020

سائوتھمپٹن( آن لائن )پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم جنہوں نے کافی عرصے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں کم بیک کیا ہے اس سیریز میں اب تک بدقستمی کا شکار رہے ہیں، تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں جس گیند پر وہ آٹ قرار پائے وہ مبینہ طور پر ایک نو بال تھی۔ تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز کے 37 ویں اوور کے دوران 74 گیندوں پر 21 رنز بنانے والے فواد عالم ڈوم بیس کی

گیند پر وکٹ کیپر جوز بٹلر کے ہاتھوں کیچ آٹ ہوئے۔لیکن ان کے آٹ کے ایک ری پلے کے دوران دیکھا گیا کہ کہ وکٹ کے پیچھے کھڑے جوز بٹلر کے گلوز وکٹ سے آگے آگئے، جب بالر گیند کروانے کیلئے بھاگ رہے تھے، کرکٹ قوانین کے مطابق یہ گیند نو بال قرار دی جانی چاہیے تھی۔ کرکٹ قوانین کی شق نمبر27۔3 اس بارے میں کہتا ہے کہوکٹ کیپر اس لمحے سے مکمل طور پر وکٹ کے پیچھے موجود رہے، جب سے بالر گیند کروانے کیلئے بھاگنا شروع کردے، اور اس وقت تک اسی حالت میں رہے جب تک گیند بلے سے یا بیٹسمین سے نا ٹکراجائے، یا گیند وکٹ کو کراس کرلے، ایسے کسی موقع پر جب کوئی وکٹ کیپر اس قانون سے انحراف کرے تو سٹرائیکر اینڈ کا ایمپائر گیند کے فوری بعد اس گیند کیلئے نو بال کا اشارہ کردے۔کرکٹ پر متعدد کتابیں لکھنے والے برطانوی صحافی جیروڈ کمبر نے اس حوالے سے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ  ایسا لگتا ہے فواد عالم کا کیچ لینے کیلئے بٹلر کے ہاتھ سٹیمپ سے آگے آئے ہوئے تھے، یہ نو بال ہے، آپ کو آٹ کا ری پلے دیکھنے کی ضرورت ہے،لیکن یہ بہت غور سے نظر آئے گا۔#/s#

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…