پی سی بی کی قانونی ٹیم پر تنقید،یونس خان بھی شعیب اختر کی حمایت میں بول پڑے

30  اپریل‬‮  2020

لاہور(این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کی قانونی ٹیم اور قانونی مشیر تفضل رضوی پر تنقید کے حوالے سے سابق کپتان یونس خان فاسٹ بولرشعیب اختر کی حمایت میں سامنے آگئے اور کہا ہے کہ پی سی بی شعیب اختر کے ریمارکس کا دیانت داری سے جائزہ لے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے عمر اکمل کو تین سال کی سزا کو انتہائی سخت قرار دیتے ہوئے پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔شعیب اختر نے کہاکہ تفضل رضوی تمام کھلاڑیوں کے کسیز خراب کرتے ہیں، وہ ماضی میں مجھ سے بھی کیس ہار چکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پی سی بی کا شعبہ قانون اور اس کے قانونی مشیر تفضل رضوی نااہل ہیں۔پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے سابق فاسٹ بولر کے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے خلاف ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل میں درخواست جمع کرائی اور ان کے خلاف 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ بھی دائر کر دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی سابق فاسٹ اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کے بیان کو ہتک آمیز قرار دیا گیا اور کہا کہ وہ بھی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے،اب قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے شعیب اختر کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔یونس خان نے کاہ کہ شعیب اختر نے مناسب اور تلخ سچائی کا اظہار کیا ہے، یہ وقت ہے کہ پی سی بی شعیب اختر کے ریمارکس کا دیانت داری سے جائزہ لے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ یہ پاکستان کرکٹ اور کھلاڑیوں کے لیے بہتر ہے، میں شعیب اختر کے ساتھ کھڑا ہوں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…