کماتا باہر سے ہوں لیکن خرچ پاکستان میں کرتا ہوں،چوبرجی پارک میں بھی سویا، پیدل سفر کرتا تھا ،مالک لاہور قلندرز فواد رانا کے اپنی زندگی سے متعلق اہم انکشافات

25  فروری‬‮  2020

لاہور( این این آئی)لاہور قلندر زکے مالک فواد رانا نے کہا ہے کہ زندگی میں کبھی مایوس اور نا امید نہیں ہوتا، کئی مرتبہ انتہائی برے حالات بھی دیکھے ہیں لیکن محنت کا ہنر ہونے کی وجہ سے رب کی ذات دوبارہ میرا ہاتھ پکڑ لیتی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میں کماتا باہر سے ہوں لیکن خرچ پاکستان میں کرتا ہوں اور مجھے خوشی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 22سال کی عمر تک میرا کوئی دوست نہیں تھا اور میری ماں میری آئیڈیل اور دوست تھیں۔

انہوں نے مجھے کہا تھاکہ زندگی میں کبھی جھوٹ نہ بولنا اور محنت سے نہ گھبرانا اور میں نے اس بات کو اپنے پلے باندھ لیا ہے ۔ فواد رانا نے کہا کہ اگرکوئی یہ کہے کہ میں مشکل حالات یا ناکامی سے مایوس یا نا امید ہو جاتا ہوں تو ایسا نہیں ہے ، میں جو بھی کام کرتا ہوں خوشی سے کرتا ہوں اور اسے انجوائے کرتا ہوں ۔میں زندگی میں کئی بار نیچے گیا ، ایسا بھی ہوتا تھاکہ عملے کو تنخواہ دینے کے پیسے نہیں ہوتے تھے لیکن پھر خدا کی ذات نے ہاتھ پکڑا اور میں اوپر آ گیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…