جیسن روئے سے الجھنے کا واقعہ وہاب ریاض پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا گیا

24  فروری‬‮  2020

کراچی( آن لائن )پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں وہاب ریاض کوئٹہ کے جیسن روئے اور کپتان سرفراز احمد سے الجھ پڑے، سوشل میڈیا پر صارفین نے نامناسب رویہ اپنانے پر وہاب ریاض پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ میں فاسٹ بولر وہاب ریاض اور جیسن روئے کے درمیان گرما گرمی دیکھنے میں آئی، اس موقع پر زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے

بیچ بچا کرایا۔یہ معاملہ یہیں ختم نہیں ہوا بلکہ کوئٹہ کی اننگز ختم ہونیکے بعد وہاب ریاض نے انگلش بلے باز جیسن رائے کو فلائنگ کس کا اشارہ کیا تو سرفراز احمد اپنے بیٹسمین کی حمایت میں وہاب کی طرف بڑھے اور وہاب ریاض بھی غصے میں آگے آئے۔اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈز نے بیچ بچا کروایا اور سرفراز احمد کو روک لیا جبکہ پشاور کی جانب سے کپتان ڈیرن سیمی ایک بار پھر وہاب ریاض کو اپنے ساتھ لے گئے۔اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے وہاب ریاض کو انکے نامناسب رویے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ٹوئٹر پر موجود ایک صارف نے اسے انتہائی شرمناک حرکت قرار دیتے ہوئے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ ان لوگوں کو ہم نے بیرون ملک سے بلوایا ہے اور یہاں ان کے ساتھ اس طرح کا سلوک کررہے ہیں ،پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو اس پر نوٹس لینا چاہئیے۔ایک اور صارف نے وہاب ریاض پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیسن رائے ہمارا مہمان ہے۔ پی سی بی کو چاہیے کہ وہ وہاب ریاض پر پی ایس ایل کھلینے پر پابندی لگائے۔‎

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…