ناصر جمشید کو برطانوی عدالت سے سخت سزا، اہلیہ ثمرہ افضل کا جذباتی ردعمل ، پڑھ کر آپ بھی افسردہ ہو جائینگے

8  فروری‬‮  2020

لندن (این این آئی)اسپاٹ فکسنگ کیس برطانوی عدالت سے سزا پانے والے کرکٹر ناصر جمشید کی اہلیہ ثمرہ افضل نے کہا ہے کہ یہ میری زندگی کا مشکل ترین دن ہے۔برطانوی عدالت کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ناصر جمشید کی اہلیہ نے کہا کہ ناصر کی غلطی سے اْمید ہے دوسرے سبق سیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے تین سال سے ہم جس تکلیف میں تھے، اْس سے کوئی نہ گزرے۔اہلیہ نے کہا کہ ناصر جمشید کا مستقبل خاصا تابناک ہوتا اگر وہ محنت کرتے اور کرکٹ کے کھیل سے مخلص ہوتے جس نے اسے بہت کچھ دیالیکن اس نے شارٹ کٹ کو اپنایا اور سب کچھ کھودیا، جس میں کیریئر، حیثیت، عزت اور آزادی شامل ہے اور پھر اس بات کے بھی امکانات موجود تھے کہ اسے برطانوی شہریت مل جاتی اور وہ کائونٹی کرکٹ کھیلتا، مگر اس نے یہ چانس بھی کھودیا۔ثمرہ افضل نے بتایا کہ ناصر جمشید وقت کو تبدیل کرنے کے لیے کچھ کرسکتے اور یہ سب کچھ نہ کھوتے باالخصوص اپنی بیٹی کو، جس کے وہ بہت قریب تھے لیکن اب بہت تاخیر ہوچکی۔ مجھے امید ہے کہ تمام کرکٹرز کرپشن سے بچنے کے لیے اس مثال کو اپنے سامنے رکھیں گے۔ ایک انٹر نیشنل کرکٹر غالباً میرے جیسے ڈاکٹر سے زیادہ کما سکا سکتا ہے لیکن میری یہ سمجھ میں نہیں آتا کہ وہ اس بدعنوانی میں کیوں ملوث ہوجاتے ہیں!

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…