سابق پاکستانی کھلاڑی پیسوں کیلئے بھارتی ٹیم کی تعریف کرتے ہیں وریندر سہواگ نے ثقلین مشتاق اورشعیب اختر کو آئینہ دکھا دیا

22  جنوری‬‮  2020

نئی دہلی( آن لائن )سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے دنیا کے تیز ترین فاسٹ بائولر شعیب اختر کو اپنے یوٹیوب چینل پر بھارتیوں کی تعریف کے پل باندھنے پر گہرے طنز کا نشانہ بنا ڈالا- 41 سالہ وریندر سہواگ نے ایک ٹی وی پروگرام میں سابق بھارتی فاسٹ باولر ظہیر خان کے ہمراہ شرکت تھی- پروگرام کے اینکر نے سہواگ سے سوال کیا ہے ویرات کوہلی کھلے عام کہتے ہیں کہ محمد عامر ان کے

دوست ہیں لیکن آپ کے ٹائم پر تو آپ کی شعیب اختر سے بالکل بھی نہیں بنتی تھی- سہواگ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ اس وقت تو ہم کچھ بول نہیں سکتے تھے لیکن بعد میں شعیب اختر بہت اچھا دوست بن گیا کیوں کہ اسے انڈیا میں بزنس چاہئے تو ہماری تعریف تو کرنی ہی پڑے گی، تب ہی اسے یہاں بزنس مل سکتا ہے تبھی اس کو یہاں کمنٹس کے لئے بلایا جا سکتا ہے، آپ جتنے بھی شعیب کے انٹرویوز اٹھا کردیکھ لیں انڈیا کی تعریفوں کے ایسے پلندے باندھتا ہے کبھی اس نے نہیں کہا ہو گا، یہ سب جو آج وہ ٹی وی پر کہتا ہے تو یہ پیسہ سب کچھ کروا سکتا ہے-یاد رہے کہ شعیب اختر کا یوٹیوب چینل بھارتی کرکٹ ٹیم کی تعریفوں سے بھرا ہوا نظر آتا ہے اور گزشتہ دنوں انہوں نے دعوی کیا تھا کہ سابق پاکستانی لیگ سپنر دانش کنیریا کو اپنے مذہب کی وجہ سے قومی ٹیم میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا تاہم دانش کنیریا اور ان کے ساتھ کھیلنے والے دیگر پاکستانی کھلاڑیوں نے شعیب اختر کے اس دعوے کی سختی سے تردید کی تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…