آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ، پاکستانی کھلاڑیوں نے کمال کر دیا ؟بھارت کی پوزیشن واضح

10  دسمبر‬‮  2019

دبئی( آن لائن )آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2019-21 میں بھارت کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور اس نے مسلسل سات ٹیسٹ میچز میں کامیابی حاصل کر رکھی ہے، بھارت نے رواں سال اگست اور ستمبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سویپ کیا۔

اکتوبر میں جنوبی افریقہ کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کیا ۔اس کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کو دو ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز میں شکست دیکر مسلسل سات فتوحات کے بعد بھارت کی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 360 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ آسٹریلوی ٹیم اب تک سات میچز کھیل چکی ہے جس میں سے اس نے 4 میچز جیتے، دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا، یوں آسٹریلوی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل پر 176 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔نیوزی لینڈ اور سری لنکن ٹیمیں 60، 60 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم 56 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ پاکستان کی ٹیم ابھی تک کوئی میچ نہیں جیت سکی اور وہ بغیر کسی پوائنٹ کے چھٹے نمبر پر ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…