کارکردگی کا سب سے بڑا صلہ عوام کی محبت ہے، فواد عالم

29  ‬‮نومبر‬‮  2019

کراچی (این این آئی)پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے کہا ہے کہ ا ن کی کارکردگی کا سب سے بڑا صلہ عوام کی محبت ہے جو ان کی پرفارمنس پر ان کے حق میں باتیں کرتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں فواد عالم سے جب پوچھا گیا کہ کیا کبھی یہ نہیں سوچا کہ پرفارمنس کا کوئی صلہ نہیں مل رہا تو کیوں نہ سب کچھ چھوڑ دوں تو34 سالہ بیٹسمین نے کہا کہ ان کا سب سے بڑا صلہ یہی ہے کہ سب ان کیلئے بات کرتے ہیں، اگر وہ پرفارم نہیں کررہے

ہوتے تو کوئی ان کا نام بھی نہیں لیتا۔فواد عالم نے قائد اعظم ٹرافی میں سدرن پنجاب کیخلاف ڈبل سنچری اسکور کرتے ہوئے اپنے فرسٹ کلاس کیرئیر کے 12 ہزار رنز بھی مکمل کئے تھے۔انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی خیالات آتے ہیں لیکن یہی بات انہیں حوصلہ دیتی ہے کہ لوگ ان کی سپورٹ میں ہیں۔فواد نے کہا کہ وہ اتنے بڑے پلیئر نہیں کہ سلیکٹرز یا بورڈ سے جاکر یہ سوال کریں، کبھی ساتھی کرکٹرز سے بات ہوتی بھی ہے تو بظاہر سب ٹھیک لگتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…