شین واٹسن، مچل میکلنگن سمیت کن بڑے بڑے کھلاڑیوں نے پی ایس ایل 2020 کی پلاٹینم کٹیگری کے لیے رجسٹریشن کروادی، نام سامنے آگئے

23  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے ڈرافٹ سے قبل پلاٹینم کٹیگری میں رجسٹریشن کروانے والے آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کی ایک بار پھر پاکستان آمد کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ایونٹ کے تمام ایڈیشنز میں حصہ لینے والے آلراونڈر شین واٹسن گذشتہ ایڈیشن میں ایونٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔ شین واٹس کی ایونٹ میں شاندار کارکردگی کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلی بار ٹائٹل جیتنے میں

کامیاب رہی تھی۔12 میچوں میں 143.81 کے اسٹرائیک ریٹ سے 430 رنز بنانے والے شین واٹسن گذشتہ ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز تھے۔ 43 کی اوسط سے رنز بنانے والے کرکٹر نے ایونٹ میں 4 نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔آل راؤنڈر نے پشاور زلمی کے خلاف کوالیفائر کے آخری اوور میں 21 رنز کا دفاع کرکے ٹیم کو فائنل میں پہنچایا تھا۔ حریف ٹیم کے کیرون پولارڈ اور ڈیرن سیمی کی کریز پر موجودگی کے باوجود شین واٹسن نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔رواں سال کے آغاز میں پاکستان آنے والے شین واٹسن کاکہناہے کہ وہ ایک بار پھر پاکستان روانگی کا شدت سے انتظار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ ایڈیشن کے دوران کراچی میں میچز کھیلنا ایک شاندار تجربہ تھا۔شین واٹسن نے کہا کہ پاکستان میں موجود افراد کی ایک بڑی تعداد کرکٹ کی مداح ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ٹائٹل جتوانا ان کے کیریئر کا بہترین لمحہ تھا۔316 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے والے شین واٹسن رواں ماہ کے آغاز میں آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوچکے ہیں لہٰذاایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں شرکت کی غرض سے ان کی پاکستان آمد مزید اہمیت اختیار کر گئی ہے۔شین واٹسن کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے نکولس پوران اور نیوزی لینڈ کے مچل میکلنگن بھی پلاٹینم کٹیگری کا حصہ بن کر ڈرافٹ میں شامل ہوچکے ہیں۔نیوزی لینڈ کے مچل میکلنگن اس سے قبل لاہور قلندرز اور نکولس پوران ملتان سلطانز کی

نمائندگی کر چکے ہیں۔نیوزی لینڈ کے مچل میکلنگن نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں 4 میچز کھیلے تھے جبکہ نکولس پوران گذشتہ ایڈیشن میں ملتان سلطانز کے اسکواڈ کا حصہ تھے۔انگلینڈ کے آلراونڈر اسٹیفن فن نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی گولڈ کٹیگری کے لیے رجسٹریشن مکمل کرلی ہے۔ اسٹیفن فن سال 2017 اور 2018 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 6 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگی۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے بارے میں رجسٹریشن ونڈو 21 نومبر کو بند ہوئی،نچ کٹیگریز: پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور اور ایمرجنگ۔ہر اسکواڈ میں کم از کم 16 اور زیادہ سے زیادہ 18 کھلاڑی شامل ہوں گے۔ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی ترتیب کچھ یوں ہیں: تین پلاٹینم، تین ڈائمنڈ

تین گولڈ، پانچ سلور، دو ایمرجنگ اور دو سپلمنٹری(اختیاری)۔اعلامیہ کے مطابق ہر فرنچائز کو پہلی 9 باریوں میں 3 غیرملکی کھلاڑیوں کو پک کرنا ہوگا۔16 رکنی اسکواڈ میں 11 مقامی اور 5 غیرملکی کھلاڑیوں کی شمولیت لازمی ہوگی تاہم 18 رکنی اسکواڈ میں کھلاڑیوں کی ترتیب 2 آرڈر میں کی جاسکتی ہے۔اسکواڈ میں یا تو 12 مقامی اور 6 غیرملکی کھلاڑی ہوں گے یا پھر 13 مقامی اور 5 غیرملکی کھلاڑی شامل ہوں گے۔

پلیئنگ الیون میں کم از کم 3 اور زیادہ سے زیادہ 4غیرملکی کھلاڑیوں کی شرکت لازمی ہوگی۔پی سی بی کے مطابق ہر فرنچائز گذشتہ اسکواڈ میں شامل 8 کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکتی ہے جس کے لیے ری ٹینشن ونڈو یکم دسمبر کو بند ہوگی۔ہر فرنچائز ایک کھلاڑی کوایمبسڈر ز اور ایک کو مینٹورز مقرر کرسکتی ہے، ری ٹینشن کے موقع پر ان کی کٹیگری میں ایک درجے تنزلی کی جاسکتی ہے۔

ڈرافٹ دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا جس میں ہر فرنچائز کو پہلی 9 باریوں میں 3 غیرملکی کھلاڑیوں کو پک کرنا ہوگا۔نظرثانی شدہ سیلری کیپس کے مطابق پلاٹینم،23 ملین – 34 ملین پاکستانی روپے( 147 ہزار تا218 ہزارامریکی ر ڈالر)،ڈائمنڈ، 11.5ملین – 16 ملین پاکستانی روپے( 73 ہزار تا103 ہزارامریکی ر ڈالر)،گولڈ، 6.9ملین – 8.9ملین پاکستانی روپے( 44ہزار تا58 ہزار

امریکی  ڈالر)سلور، 2.4 ملین – 5.4ملین پاکستانی روپے( 15 ہزار تا35 ہزارامریکی ر ڈالر)ایمرجنگ، 1ملین – 1.5ملین پاکستان روپے( 6.5ہزار تا9.5 ہزارامریکی ر ڈالر)اختیاری سپلمنٹری راؤنڈ کا بجٹ کیپ 19 ملین روپے (120ہزار امریکی ڈالر) مختص کیا گیا ہے۔ہر ٹیم کو اس راؤنڈ میں 2 کھلاڑیوں کے انتخاب کا اختیار ہوگا،ایونٹ کے شیڈول کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…