بدزبانی کی سزا، آسٹریلین پیسر جیمز پیٹنسن پاکستان کیخلاف آسٹریلوی اسکواڈ سے آؤٹ

17  ‬‮نومبر‬‮  2019

سڈنی(این این آئی) کرکٹ آسٹریلیا نے ڈومیسٹک میچ میں حریف ٹیم کے کھلاڑی سے بدزبانی پر جیمز پیٹنسن کو معطل کردیا ہے جس بعد اب وہ پاکستان کیخلاف برسبین ٹیسٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔کرکٹ آسٹریلیا نے پیسر جیمز پیٹنسن کے جرم کی تفصیلات تو نہیں بتائیں تاہم اتنا ضرور آگاہ کیا کہ انہوں نے وکٹوریا اور کوئنز لینڈ کے درمیان ڈومیسٹک میچ میں فیلڈنگ کے دوران حریف کھلاڑی کے ساتھ بدزبانی کی ہے، جس کے بعد انہیں معطل کردیا گیا ہے اور اب پاکستان کیخلاف برسبین ٹیسٹ میں شرکت نہیں

کرسکیں گے۔جیمز پیٹنسن کا کہنا ہے کہ میچ کی گرما گرمی میں ہونے والی حرکت پر معذرت خواہ ہوں، افسوس ہے کہ پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل پاؤں گا لیکن قوانین سب کے لیے ہیں، اپنی غلطی اور سزا کو قبول کرتا ہوں۔واضح رہے کہ جمعرات کو شروع ہونے والے اس میچ کی پلیئنگ الیون میں شمولیت کے لیے جیمز پیٹنسن اور مچل اسٹارک میں سخت مقابلہ تھا، دیگر بولرز جوش ہیزل ووڈ، پیٹ کمنز اور ناتھن لیون کی جگہ پکی نظر آرہی ہے،اب جیمز پیٹنسن کی معطلی نے مچل اسٹارک کا راستہ صاف کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…