بابر اعظم کو کپتان بنانے پر حکومتی سینیٹر فیصل جاوید بھی بول پڑے ، بڑے خطرے سے آگاہ کردیا

24  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ہم قومی ٹیم کے نوجوان اور ابھرتے ہوئے بلے باز بابراعظم کے کیرئیر سے کھیلنے جا رہے ہیں۔ایک انٹرویومیں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ماضی میں آسڑیلیا میں پاکستان کی بڑے ناموں کے ساتھ کھیلنے والی ٹیموں کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑا تھا، لگتا ہے کہ مصباح الحق کو یہ سب یاد نہیں۔

حیران ہوں کہ مصباح خود بطور کپتان دو سال قبل آسڑیلیا میں تین ٹیسٹ ہارنے کے باوجود ایسے فیصلے کیسے کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم پر انہیں ترس آرہا ہے، وہ ہمارا ایک اہم بلے باز ہے، اور ہم قیادت کا بوجھ ڈال کر اس کے کیرئیر سے کھیلنے جارہے ہیں۔فیصل جاوید نے کہا کہ مصباح الحق کے فیصلوں میں جھول نمایاں طور پر محسوس کیا جا سکتا ہے، انہیں خدشہ ہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ اور موسی خان کو آسڑیلیا کی سخت کنڈیشن میں بناء کسی منصوبہ بندی کے جھونکا جارہا ہے۔سینٹر فیصل جاوید جو 2007 اور 2011 کے آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوران بطور ریڈیو کمنٹیٹر خدمات انجام دے چکے ہیں،انہوںنے کہاکہ آسڑیلیا کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ابھی سری لنکا کی سیریز کے زخم تازہ ہیں، ایسے میں آسڑیلیا میں ٹیم پاکستان کی جانے سے قبل ہی مشکلات عیاں ہیں۔پی ٹی آئی سینیٹر نے کہاکہ سابق کپتانوں محمد حفیظ اور شعیب ملک کو مصباح الحق کا نظر انداز کرنا سمجھ سے باہر ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ ابھی دونوں کھلاڑیوں کی قومی ٹیم کو ضرورت ہے، نئے کھلاڑیوں کے نام پر ان تجربے کار کھلاڑیوں کو منتخب نہ کرنا خسارے کا سودا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…