سدرن پنجاب نے سندھ کو34رنزسے شکست دے دی

22  اکتوبر‬‮  2019

لاہور( آن لائن )اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں پیرکے روز کھیلے جانے والے واحد میچ میں سدرن پنجاب نے سندھ کو34 رنز سے شکست دے دی۔ سدرن پنجاب کی جانب سیوہاب ریاض نے 41 رنز کی جارحانہ اننگز اور تجربہ کار اسپنرز کی عمدہ باولنگ نیٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔اس سے قبل سدرن پنجاب کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔محض 4 اسکور پر3وکٹیں

گرنے کے بعد بیٹنگ آرڈر میں ترقی پانے والے وہاب ریاض اور تجربہ کار شعیب ملک نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ د ونوں کے درمیان 73رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ وہاب ریاض نے 30گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 3 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔شعیب ملک نے 3 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 38 رنز بنائے۔ اختتامی اوورز میں عامر یامین نے27 اور بلاول بھٹی نے 24 قیمتی رنز جوڑے۔سدرن پنجاب کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے۔ٹیم کے 4 کھلاڑی کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹے۔ سندھ کی جانب سے فاسٹ باولر سہیل خان نے 18 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ انور علی نے 3 اور کاشف بھٹی نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔جواب میں سندھ کی جانب سے بھی اننگز کا آغاز متاثر کن نہ رہا اور محض 4 رنز پر 2 کھلاڑی آوٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔کپتان اسد شفیق اور سرفراز احمد نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور میں63قیمتی رنز کا اضافہ کیا تاہم دونوں کھلاڑی اپنی ٹیم کو کامیابی دلوانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے 37 گیندوں پر 45 رنز اسکور کیے جبکہ کپتان اسد شفیق 25 رنز پر ہمت ہار گئے۔ سندھ کی پوری ٹیم17.4 اوورز میں 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سدرن پنجاب کی جانب سے محمدحفیظ اور زاہد محمود نے 4،4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ایونٹ میں منگل کے روز 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں سنٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا جبکہ دوسرے میچ میں ناردرن اوربلوچستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…