مصباح الحق پاکستان کی کرکٹ کے گاڈ فادر ہیں ، مکی آرتھر

25  ستمبر‬‮  2019

دبئی( آن لائن ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن کرکٹ کمیٹی کے لوگوں پراعتماد کا اظہار کیا ان سے بات کچھ کہی جاتی تھی اور وہ کرتے کچھ اور تھے۔کریک انفو کو دیئے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کمیٹی کے اجلاس کے دوران میں نے یہ کہا تھا کہ مصباح الحق پاکستان کی کرکٹ کے گاڈ فادر ہیں۔انہوں نے کہا کہ مصباح ایک بہترین شخصیت کے

حامل انسان ہیں اور وہ بحیثیت کوچ بہترین کام کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کمیٹی کے ممبران جن میں مصباح الحق اور وسیم اکرم شامل تھے، کے نام میں نے ہی تجویز کئے اور انہوں نے ہی میری مخالفت کر دی۔مکی آرتھر نے کہا کہ عالمی کپ کے بعد بننے والی کرکٹ کمیٹی میں میرے سے بہت سوالات کئے گئے اور چند سوال ایسے تھے جو صرف رائے پر ممبنی تھے اور حقائق سے ان کا کوئی تعلق نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی ممبران نے غلط حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے ہی فیصلہ کیا، بہرحال میرا پاکستان کے ساتھ تین سال کا سفر انتہائی شاندار رہا۔پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کی کوچنگ کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں بلکہ میں اس فرنچائز کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھنا چاہوں گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تین سال کے سفر میں بہت محنت کی، ون ڈے کرکٹ میں چیمپیئنر ٹرافی جیتی جبکہ ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ گئے۔ٹیم کا بہتری کی جانب سفر جاری تھا، امید کرتا ہوں مصباح کی کوچنگ میں بھی ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…