سابق گگلی ماسٹر عبدالقادر (مرحوم) وزیراعظم عمران خان کیلئے لکھی نظم انہیں پیش کئے بغیر ہی دنیا سے رخصت ہو گئے، نظم کے الفاظ کیا تھے

14  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن) سابق ٹیسٹ کرکٹر گگلی ماسٹر عبدالقادر (مرحوم) وزیراعظم عمران خان کیلئے لکھی نظم انہیں پیش کئے بغیر ہی دنیا سے رخصت ہو گئے ۔رہنما تحریک انصاف عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر (مرحوم)عبدالقادر کی وزیراعظم عمران خان کیلئے لکھی ہوئی نظم شیئر کی ۔

عثمان ڈار نے کہا کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر گگلی ماسٹر عبدالقادر (مرحوم) نے وزیراعظم عمران خان کیلئے ایک نظم لکھی تھی جو وہ انہیں ملاقات میں سنانا چاہتے تھے اور اس کیلئے وہ مجھ سے مسلسل رابطے میں تھے‘عبدالقادر میرے ساتھ یہ نظم وزیراعظم کو پیش کرنے ہی والے تھے ۔انہوں نے کہا عبدالقادر اور میں بہت جلد وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنیوالے تھے۔ مرحوم کی نظم کا متن تھا کہ ’’وزیراعظم عمران خان خوبصورت اور دبنگ شخصیت ہیں،عمران خان کا و یژن سمندر جتنا گہرا ہے، عمران خان عظیم سوچ اور فلسفہ کے مالک ہیں، عمران خان ڈٹ جانیوالے دلیر اور بہادر آدمی ہیں۔عبدالقادر نے نظم کے آخری حصے میں وزیراعظم عمران خان سے خصوصی درخواست کی کہ برائے مہربانی کسی کیساتھ بھی ڈیل نہ کیجئے گا، کپتان جی میں نے اس نظم کے تمام الفاظ خود لکھے ہیں،تمام الفاظ میرے جذبات اور احساسات کے ترجمان ہیں ۔واضح رہے کہ سابق عظیم لیگ سپنر عبدالقادر رواں ماہ 6ستمبر کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث 63 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…