پی سی بی نے 6 صوبائی ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کے کپتانوں کا انتخاب کرلیا ، سرفراز احمد کس ٹیم کی قیادت کریں گے ؟

3  ستمبر‬‮  2019

لاہور( آن لائن ) پی سی بی نے 6 صوبائی ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کے کپتانوں کا انتخاب کرلیا ۔ذرائع کیمطابق سندھ ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے۔ سدرن پنجاب کی قیادت حارث سہیل کو سونپی گئی ہے۔ امام الحق کو بلوچستان ٹیم کی قیادت کا تاج پہنایا گیا ہے۔خیبر پختونخوا محمد رضوان کی قیادت میں میدان میں اترے گی جب کہ سینٹرل پنجاب کے لیے بابراعظم کی قائدانہ صلاحیتوں پر بھروسہ کرنیکا فیصلہ

کیا گیا ہے۔ لیگ اسپنر شاداب خان کو ناردرن ایسوسی ایشن کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔پی سی بی کے نئے ڈومیسٹک سیزن کا آغاز 14 ستمبر سے ہورہا ہے، جس میں ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر 31 میچز کھیلے جائیں گے۔راشد لطیف، ندیم خان اور مصباح الحق پر مشتمل کمیٹی نے ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا چنائوکیا ہے، ان تینوں سابق کرکٹرز نے کپتان اور کوچز کی سفارشات بھی تیار کرکے بورڈ کے حوالے کی ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…