کرکٹ بورڈ کرکٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس 29 جولائی کو ہوگا،ورلڈ کپ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا

13  جولائی  2019

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کرکٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس 29 جولائی کو ہوگا ،ایم ڈی وسیم خان اور مصباح الحق لاہور میں ہوں گے جبکہ کمیٹی کے رکن وسیم اکرم کینیڈا سے اسکائپ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کریں گے۔اجلاس میں ڈائریکٹر گیم ڈیولپمنٹ مدثر نذر اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان بھی شریک ہوں گے، محسن خان کے استعفے اور وسیم خان کی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے تقرری کے بعد

یہ کرکٹ کمیٹی کا پہلا لیکن انتہائی حساس نوعیت کا اجلاس ہے، جس میں ورلڈ کپ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں مکی آرتھر، انضمام الحق اور دیگر کوچنگ اسٹاف کے مستقبل کا فیصلہ ان کی کارکردگی دیکھ کر کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق مکی آرتھر کا کیس پی سی بی کرکٹ کمیٹی کو حل کرنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور بولنگ کوچ اظہر محمود کے معاہدوں میں توسیع کا کوئی امکان نہیں ہے جس کا مطلب یہ ہوگا کہ تینوں کو گھر رخصت ہونا پڑے گا۔پی سی بی نئی سلیکشن کمیٹی، نئے بیٹنگ اور بولنگ کوچ کا تقرر کرے گی، منیجر طلعت علی کو بھی فارغ کردیا جائے گا، ان کے عہدے کے لیے اشتہار دیا جائے گا اور یوں پاکستان بھی آسٹریلیا کی طرز پر پروفیشنل کرکٹ منیجر کا تقرر کرے گا۔ذرائع کے مطابق کرکٹ کمیٹی کی سفارشات کا پی سی بی انتظامیہ جائزہ لے گی جس کے بعد کسی حتمی نتیجے پر پہنچا جائے گا، اگست میں نئی تقرریاں مکمل کر لی جائیں گی تاکہ ستمبر میں سری لنکا کی سیریز سے قبل نیا کوچنگ اسٹاف ذمے داریاں سنبھال سکے۔چیئرمین احسان مانی کے مطابق ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لے کر اگلے چار سال کے لیے منصوبہ بندی کی جائے گی اور کوئی بھی فیصلہ جلدبازی میں نہیں کیا جائے گا، ہوسکتا ہے کہ شارٹ ٹرم تقرری کی جائے اور کچھ عرصے بعد طویل المیعاد بنیادوں پر تقرر کیا جائے۔ذرائع کے مطابق لندن میں احسان مانی اور وسیم خان کی کوچ مکی آرتھر سے ملاقات میں صرف ٹیم کی کارکردگی سے متعلق بات ہوئی اور یہ بات قطعاً درست نہیں کہ ان کے معاہدے میں ایک سال کی توسیع کے بارے میں کوئی بات ہوئی ہے۔احسان مانی کے مطابق کوچنگ اسٹاف کی تقرریاں ان کے چیئرمین بننے سے پہلے کی گئی تھیں اور

چونکہ پاکستانی ٹیم گزشتہ ستمبر سے مسلسل کرکٹ کھیلتی آ رہی ہے لہٰذا انہوں نے کسی قسم کی تبدیلی کو مناسب نہیں سمجھا لیکن اب ورلڈ کپ کے بعد ٹیم کی کارکردگی کو ہر لحاظ سے پرکھا جائے گا اور اگلے 4 سال کو ذہن میں رکھ کر فیصلے کیے جائیں گے جن میں کپتان کی تقرری بھی شامل ہو گی۔ذرائع کے مطابق کرکٹ کمیٹی اپنی پہلی میٹنگ میں گزشتہ 3 سال کے دوران کوچز اور حالیہ دنوں میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے گی جس کے بعد نئی تقرریوں کے لیے سفارشات

مرتب کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نےاس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ مکی آرتھر مزید کام کرنا چاہتے ہیں اگر انہیں توسیع دی گئی تو ان سے کہا جائے گا کہ وہ مزید کچھ وقت دیں اور ڈومیسٹک کرکٹ بھی دیکھیں تاکہ نئے ٹیلنٹ کا بھی پتہ چل سکے۔پی سی بی ملک میں کرکٹ سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے کئی سابق کرکٹرز سے ملاقات کر رہا ہے، کچھ سابق کرکٹرز کے ساتھ معاہدے کیے جائیں گے، ایک ایسا نظام وضع کیا جائے گا جس میں سزا اور جزا دونوں موجود ہوں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…