امپائر سے جھگڑنے پر انگلش بلے باز جیسن روئے پر میچ فیس کا کتنے فیصد جرمانہ عائد کیا گیا،آئی سی سی نے اپنا فیصلہ سنا دیا

12  جولائی  2019

ایجبیسٹن( آن لائن )آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلش بلے باز جیسن روئے پر امپائر سے جھگڑنے پر میچ فیس کا 30فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے انگلش بلے باز جب 85 رنز پر پہنچے تو پیٹ کمنز کی گیند پر سری لنکن امپائر کمار دھرما سینا کی طرف سےآٹ دیے جانے پر جیسن روئے نے امپا ئر سے تلخ کلامی کی۔آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.8کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے انگلش بلے باز پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جیسن روئے نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا ہے جس کے بعد اس معاملے میں مزید کارروائی کی ضرورت نہیں۔روئے کے غلطی مان لینے کے بعد ان پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا اور وہ پابندی سے بچ گئے۔اس کے علاوہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جیسن روئے کے انضباطی ریکارڈ میں دو ڈی میرٹ پوائںٹس کو بھی شامل کردیا گیا ہے۔اس سے قبل ورلڈکپ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو بھی آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…