کرکٹ ورلڈکپ 2019 میں بنگلا دیش کے خلاف آخری میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

4  جولائی  2019

لندن(این این آئی) کرکٹ ورلڈکپ 2019 میں بنگلا دیش کیخلاف میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔ فاسٹ بولر وہاب ریاض نے بھی ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، انہوں نے ایک بینڈ یج کیساتھ بولنگ کی۔تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ٹیم پاکستان نے فزیکل ٹریننگ اور فیلڈنگ سیشن کیا لارڈز کرکٹ گراؤنڈ سے ملحقہ نرسری گراؤنڈ میں کرکٹرز نے 2 گھنٹے بولنگ اور بیٹنگ کی مشقیں کیں۔بنگلا دیش کیخلاف میچ کیلئے ٹیم میں تبدیلیوں پر

غور شروع کر دیا گیا اور اسی مناسبت سے قومی ٹیم نے سخت ٹریننگ کی جس میں محمد حفیظ نے نئی گیند کیساتھ بھرپور بیٹنگ پریکٹس کی جس کے باعث امکان ہے کہ فخر زمان کو ڈراپ کیا جا سکتا ہے اور امام الحق کیساتھ محمد حفیظ اوپن کریں گے۔تجربہ کار بلے باز شعیب ملک کو بھی پلئنگ الیون کا حصہ بنایا جا سکتا ہے، بولنگ کے شعبے میں تبدیلی میچ کی اہمیت اور پاکستان کی پوزیشن مزید واضح ہونے پر کیا جائے گا، بولنگ کے شعبے میں تبدیلی ہوئی تو امکان ہے کہ وہاب ریاض کی جگہ حسن علی کو کھلایا جائے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…