ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم نے اپنے اگلے معرکے کیلئے ہیڈنگلے میں تیاریوں کا آغاز کردیا

28  جون‬‮  2019

لیڈز (این این آئی)ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم نے اپنے اگلے معرکے کیلئے ہیڈنگلے میں تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ جمعہ کو پاکستانی ٹیم نے پریکٹس سیشن سے پہلے گرائونڈ میں بیٹھ کر طویل میٹنگ کی اس دوران پچھلے میچ میں کارکردگی دکھانے والوں کی تعریف کی گئی۔

اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان ٹورنامنٹ میں اپنے شائقین کی توقعات پوری کرے گا اور جیت کا تسلسل برقرار رکھے گا۔ہیڈنگلے گرائونڈ میں ہونے والی ٹیم میٹنگ میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر کھلاڑیوں سے جذباتی خطاب میں کہہ رہے تھے کہ ورلڈ کپ میں ہمارے لئے ابھی بہت امکانات ہیں اس لئے آپ کو یہاں سے اپنے آپ کو مزید اعتماد کے ساتھ آگے لے جانا ہے، ٹورنامنٹ میں پاکستان بھی فاتح بن سکتا ہے۔ہیڈنگلے میں گذشتہ چار میں سے تین میچ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیموں نے جیتے ہیں۔ورلڈ کپ میں افغانستان کی ٹیم تمام چھ میچ ہارکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہے۔ویسٹ انڈیز اورجنوبی افریقا کی ٹیمیں بھی ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہیں۔کپتان سرفراز احمد جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کو ہرانے کے بعد اچھی کارکردگی کے لئے پرامید ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہماری توجہ افغانستان کے خلاف میچ پر ہے اور پھر ہم بنگلا دیش کے بارے میں سوچیں گے، ایک مرتبہ جب ہم نے ان دو میچوں کو جیت لیا تو سیمی فائنل کے راستے خود ہی ہموار ہوجائیں گے،ہم ابھی وہاں تک کا نہیں سوچ رہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان ایک خطرناک ٹیم ہے لہٰذا ہمیں ان کو شکست دینے کیلئے اپنی پوری کوشش کرنی ہوگی۔ ان کے پاس اعلیٰ معیار کے اسپنرز ہیں لہٰذا ہم ان کو ہلکا نہیں لیں گے اور اپنی پوری طاقت سے جائیں گے۔پاکستان اور بنگلادیش کے پوائنٹس 7، 7 ہیں تاہم بہتر رن ریٹ کی وجہ سے بنگلادیش پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے ، سری لنکن ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر موجود ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…