بھارت کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کے 5 کھلاڑیوں کی بغاوت کا انکشاف کونسے کھلاڑی اہم ترین میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں نہیں آئے ؟نام سامنے آگئے

18  جون‬‮  2019

مانچسٹر(آن لائن) بھارت کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کے 5 کھلاڑیوں کی بغاوت کا انکشاف، آل راونڈر شعیب ملک، شاداب خان، حسن علی، فخر زمان اور امام الحق نے اہم ترین میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قومی ٹیم میں پھوٹ پڑ گئی اور بھارت کیخلاف میچ میں شکست کے بعد اس حوالے سے تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بھارت کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کے 5 کھلاڑیوں کی جانب سے بغاوت کی گئی۔ بھارت کیخلاف اہم ترین میچ کیلئے آخری پریکٹس سیشن کے دوران 5 کھلاڑیوں نے حصہ نہیں لیا۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ان کھلاڑیوں میں آل راونڈر شعیب ملک، شاداب خان، حسن علی، فخر زمان اور امام الحق شامل ہیں۔یہ کھلاڑی پریکٹس سیشن میں شرکت کی بجائے ہوٹل میں موج مستی کرتے رہے۔دوسری جانب مزید بتایا گیا ہے کہ بھارت سے شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم میں تناؤ کی صورتحال ہے۔ کپتان قومی ٹیم سرفراز احمد ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں پر برس پڑے اور ان کی شدید سرزنش کی۔ کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ انضمام الحق اور مکی آرتھر غیر ضروری طور پر دخل اندازی کرتے ہیں جس کی وجہ سے ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔ سرفراز احمد نے کھلاڑیوں کو کہا کہ میں تو گیا لیکن بہت سے لوگ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جو ہو گیا وہ ہو گیا آب آگے دیکھیں البتہ اس سے پہلے انہوں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ کوئی یہ سمجھتا ہے کہ میں گھر چلا جاؤں گا تو یہ اس کی حماقت ہے، اگر خدانخواستہ ٹیم کے ساتھ کچھ برا ہوا تو سب کچھ بہہ جائے گا، میرے ساتھ اور بھی لوگوں کو گھر جانا پڑے گا، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ میں ہی جاؤں گا تو یہ اس کی حماقت ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاک بھارت میچ میں پاکستان ی ٹیم نے انتہائی ناقص کارکردگی دکھائی اور پاکستان بری طرح میچ ہار گیا۔ذرائع سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ میچ سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سیر سپاٹے کرتے رہے اور نیند بھی پوری نہیں کی تھی۔ کپتان سرفراز احمد بھی میچ کے دوران جمائیاں لیتے رہے جبکہ کچھ کھلاڑی بھارت کے ساتھ میچ سے پہلے سیر سپاٹے اور پارٹی کرتے رہے۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، وائرل ہونے والی تصویر اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک کے ساتھ امام الحق، وہاب ریاض اور ثانیہ مرزا رات گئے تک شیشہ بار میں موجود ہیں۔#/s#

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…