فاسٹ بولر سہیل تنویر نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

19  مئی‬‮  2019

مکہ مکرمہ /مدینہ منورہ(این این آئی)ٹیسٹ فاسٹ بولر سہیل تنویر نے اہلیہ کے ہمراہ ماہ رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اللہ تعالی کے کرم سے مکہ اور مدینہ جانے کا موقع ملا، بحیثیت مسلمان طواف کعبہ اور

روضہ رسولؐپر حاضری کے ساتھ قلب کو جو سکون ملتا ہے وہ کیفیت بیان نہیں کی جا سکتی۔سہیل تنویر نے کہا کہ رمضان المبارک میں بالخصوص کراچی رمضان کرکٹ کے حوالے سے خاص اہمیت رکھتا ہے تاہم اس بار انہوں نے اہلیہ کے ساتھ عمرے کی پہلے ہی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ انہوںنے کہاکہ لیگ کرکٹ کی وجہ سے اگر آپ اپنے ملک کے لیے نہ بھی کھیل رہے ہوں تو مسلسل مصروفیات اور غیر ملکی دورے چلتے رہتے ہیں، بطور پیشہ ور کرکٹر ہمارے لیے یہی اوڑھنا بچھونا ہے۔ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے امکانات پر گفتگو کرتے ہوئے سہیل تنویر نے کہا کہ انگلینڈ کی ون ڈے سیریز کی شکست کے باوجود انہیں امید ہے کہ ٹیم ورلڈ کپ میں حیران کن نتائج دے سکتی ہے اور ٹیم کو مسلسل ناکامیوں کے باوجود نظر انداز کرنا مناسب نہیں ہوگا۔سہیل تنویر نے کہا کہ وہ فی الحال کینیڈا جا رہے ہیں اگر پاک بھارت میچ کا ٹکٹ مل گیا تو 16 جون کو اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹرجانے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…