ویسٹ انڈین ٹیم تیسری مرتبہ عالمی ٹائٹل جیت سکتی ہے : کارل ہوپر

15  مئی‬‮  2019

کنگسٹن(این این آئی) سابق ویسٹ انڈین آل رائونڈر کارل ہوپر نے کہا ہے کہ اگر کھلاڑی ورلڈ کپ میں مستقل مزاجی سے عمدہ پرفارم کریں تو ہماری ٹیم تیسری مرتبہ عالمی ٹائٹل جیت سکتی ہے۔ ویسٹ انڈین ٹیم کو دو مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہے۔

ہوپر نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ کیریبین سکواڈ متوازن اور باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ہماری ٹیم کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے تاہم مستقل مزاجی نہ ہونے کی وجہ سے اسے افغانستان اور بنگلہ دیش جیسی ٹیمیں بھی ہرا سکتی ہیں اسلئے ورلڈ کپ میں مستقل مزاجی سے عمدہ کارکردگی ٹیم کیلئے اہم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ فتوحات کیلئے کسی ایک کھلاڑی پر انحصار نہیں کیا جا سکتا بلکہ ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ کرس گیل سمیت سینئر کھلاڑیوں کو ذمہ داری لینا ہو گی، انہیں چاہیے کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کو ساتھ لیکر چلیں، اگر ٹیم پلان کے مطابق اور متحد ہو کر کھیلی تو یقینی طور پر اس کے ٹائٹل جیتنے کے امکانات بھی زیادہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے عالمی کپ کے لئے بھرپور تیاری کر رکھی ہے تاہم میدان میں جو ٹیم اچھا کھیلتی ہے وہی جیت کی حقدار ٹھہرتی ہے۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم 31 مئی کو پاکستان کے خلاف مہم کا آغاز کریگی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…