یونس خان پاکستانی جونیئر ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے مضبوط امیدوار کے طورپر سامنے آگئے

10  اپریل‬‮  2019

لاہور(این این آئی) پاکستانی ٹیم کے سابق مازیہ ناز کھلاڑی یونس خان پاکستانی جونیئر ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے مضبوط امیدوار کے طورپر سامنے آگئے ، چند شرائط طے کر نے کے بعد ذمہ داری سونپ دی جائیگی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق پاکستان کے سب سے کامیاب ٹیسٹ بیٹسمین یونس خان پاکستانی جونیئر ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔

پی سی بی اور یونس خان کے درمیان بات چیت جاری ہے اور ڈیڈ لاک کا تاثر قطعی غلط ہے۔پی سی بی کے دوبڑے جلد یونس خان سے ایک اور ملاقات کریں گے جس میں ممکنہ طور پر حتمی بات چیت ہو گی۔پی سی بی ذرائع کے مطابق یونس خان اور احسان مانی کی ملاقات اسلام آباد میں ہوئی تھی ،یونس خان اور وسیم خان کی ملاقات، پی ایس ایل کے دوران کراچی میں ہوئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس خان نے مشروط طور پر انڈر 19 ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے پر آمادگی ظاہر کی ہے اور چند شرائط کو طے کر کے یونس خان کو یہ ذمے داری سونپی جائے گی۔جونیئر ٹیم کے منیجر کے لیے سابق ٹیسٹ اسپنر ندیم خان مضبوط امیدوار ہیں، وہ اس سے قبل بھی یہ ذمے داری کامیابی سے نبھا چکے ہیں۔پی سی بی یونس خان کی تقرری تین سال کے لئے کرنا چاہتا ہے، اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ انڈر 19 ٹیم کا کوچ ایڈہاک بنیاد پر کسی بھی کوچ کو مقرر کر دیتا تھا۔انڈر19ورلڈ کپ کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ یونس خان کو بااختیار ہیڈ کوچ مقرر کرے گا، اسی طرح ندیم خان کا بھی تقرر 3 سال کے لیے فل ٹائم منیجر کی حیثیت سے ہوگا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…