پاکستان کرکٹ بورڈ ورلڈ کپ سے قبل تین کھلاڑیوں کو اسٹینڈ بائی کے طور پر انگلینڈ بھیجے گا

10  اپریل‬‮  2019

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ ورلڈ کپ سے قبل تین کھلاڑیوں کو اسٹینڈ بائی کے طور پر انگلینڈ بھیجے گا ۔ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے 15 کھلاڑیوں کے ساتھ 13 رکنی سپورٹ اسٹاف شامل ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ میں آئندہ ماہ کی 30 تاریخ کو شروع ہونے والے

ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑی اسٹینڈ بائی کے طور پر انگلینڈ بھیجے جائینگے ،یہ کھلاڑی ورلڈ کپ سے قبل ہی وطن واپس آجائیں گے۔18 اپریل کو سلیکٹرز جب فٹنس ٹیسٹ کے بعد سر جوڑ کر بیٹھیں گے تو وہ ورلڈ کپ کے لئے 15 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کریں گے ختین مزید کھلاڑیوں کو مین ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لئے انگلینڈ بھیجا جائے گا۔اگر 23 مئی کو سپورٹ پیریڈ سے قبل کوئی کھلاڑی ان فٹ ہوجاتا ہے تو اس کی جگہ تین اسٹینڈ بائیز میں سے کوئی کھلاڑی لے گا، ورنہ اسٹینڈ بائی کھلاڑی ورلڈ کپ سے قبل وطن واپس آجائیں گے۔اسٹینڈ بائے کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے، ایک ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل اور تین کاؤنٹی میچوں میں ضرورت پڑنے پر کھیل سکتے ہیں،18 اپریل کو ٹیم کے اعلان کے بعد پی سی بی فہرست آئی سی سی کو بھیج دے گا۔پاکستانی ٹیم کے ساتھ 13 آفیشلز بھی معمول کی ٹیم انتظامیہ ہوگی جس میں منیجر طلعت علی ملک، اسٹنٹ منیجر منصور رانا، ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، فیلڈنگ کوچ بریڈ برن، بولنگ کوچ اظہر محمود، فٹنس ٹرینرگرانٹ لوڈن، فزیوکلف ڈی کون، مساجر ملنگ علی، میڈیا منیجر رضا راشدکچیلو، ویڈیو انالسٹ طلحہ اعجاز، سیکیورٹی آفیسر، سائیکولوجسٹ شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق اس وقت تبلیغی جماعت کے ساتھ لاہور سے باہر ہیں، اس لئے فٹنس ٹیسٹ میں مزید کھلاڑیوں کو بلانے پر کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…