وزیر اعظم کا کرکٹ میں اصلاحات کااعلان ،سالانہ کروڑوں روپے خرچ کرنے والے کئی ڈپارٹمنٹس کی بندش کا خطرہ بڑھ گیا

29  مارچ‬‮  2019

لاہور(این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کرکٹ میں اصلاحات لانے کے اعلان کے بعد سالانہ کروڑوں روپے خرچ کرنے والے کئی ڈپارٹمنٹس کی بندش کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر آسٹریلوی طرز پر پی سی بی نے6 ریجنل ٹیموں پر مشتمل فرسٹ کلاس

ٹورنامنٹ کرانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کی16 ٹیموں کو تین، تین، سہ روزہ گروپ میچ کھیلنے کو ملیں گے، اگر کوئی ٹیم گروپ میچوں سے باہر ہو گئی تو اس کے پورے سال کے اخراجات تین میچوں تک محدود رہیں گے۔منتظمین کے مطابق پورے سال میں بڑے بڑے ڈپارٹمنٹس کو تین نان فرسٹ کلاس میچ دینا زیادتی ہے ،پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو 14 اپریل سے چار مئی تک کھیلا جائے گا۔پول اے میں عمر ایسویسی ایٹس، حیدری ٹریڈرز، نیوی اور سی اے اے کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ پول بی میں پورٹ قاسم، کینڈی لینڈ، سی ڈی اے اور غنی گلاس شامل ہیں۔پول سی میں آرمی، اسٹیٹ بینک، پی اے ایف، پی آئی اے اور پول ڈی میں ریلویز، کے پی ٹی، کے الیکٹرک اور صابر پولٹری کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ہر گروپ سے ٹاپ کرنے والی ٹیم 27 سے 29 اپریل تک سیمی فائنل کھیلیں گی جبکہ یکم سے 4 مئی تک فائنل راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔پی سی بی نے ڈراز کا اعلان کرتے وقت یہ تحریر کرنے سے گریز کیا کہ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم اگلے سال گریڈ ون میں کوالیفائی کر لے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…