ٹوئنٹی 20 میں کرکٹ پاکستانی حکمرانی بدستور قائم ،بیٹنگ میں کونسا کھلاڑی ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب

26  مارچ‬‮  2019

دبئی(این این آئی)ٹوئنٹی 20 میں کرکٹ پاکستانی حکمرانی بدستور قائم ،بیٹنگ میں بابر اعظم کی ٹاپ پوزیشن برقرار ۔تفصیلات کے مطابق ٹاپ پر پاکستان کو قریب ترین حریف بھارت پر 13 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔ بیٹنگ میں بابر اعظم بدستور نمبرون پوزیشن پر فائز جبکہ فخر زمان کا نواں نمبر ہے۔جنوبی افریقی اوپنر ریزا ہینڈرکس ایک ساتھ 26 درجے کی جست لگا کر 15 ویں نمبر پر براجمان ہوچکے،

پال ڈومنی 7 درجہ بہتری سے 32، وان ڈیر ڈوسین 33 درجے ترقی پاکر 41 اور نروشن ڈیکویلا 19 درجہ بہتری سے 78 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔بولنگ چارٹ میں پاکستان کے تین کھلاڑی شاداب خان، عماد وسیم اور فہیم اشرف بالترتیب دوسرے، چوتھے اور نویں نمبر پر موجود ہیں۔ جنوبی افریقی کرکٹر اینڈل فیلکوایو 14 درجے ترقی پاکر دسویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ تبریز شمسی کو 41 درجے کی چھلانگ نے 35 ویں نمبر پررسائی دلائی،آل راؤنڈرز میں ٹاپ پوزیشن گلین میکسویل کے پاس جبکہ بنگلہ دیشی شکیب الحسن کا دوسرا نمبر ہے۔دوسری جانب جنوبی افریقہ نے اپنے ملک میں سری لنکا کے خلاف تین ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کیا، البتہ اس کی پانچویں پوزیشن میں کوئی فرق نہیں آیا تاہم پوائنٹس آسٹریلیا کے برابر 120 ہوچکے، اعشاریائی فرق کی وجہ سے وہ کینگروز سے پیچھے ہے۔ اسی طرح سری لنکا کو 2 پوائنٹس کی کٹوتی برداشت کرنا پڑی مگر نویں پوزیشن محفوظ رہی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…