آسٹریلوی ٹیم کو 20سال کا بائیکاٹ ختم کرکے دورہ پاکستان کرنا چاہیے ، سابق آسٹریلوی کرکٹرزپاکستان کی حمایت میں اُٹھ کھڑے ہوئے

22  مارچ‬‮  2019

سڈنی( آن لائن )ای این چیپل کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کو 20 سال کا بائیکاٹ ختم کرتے ہوئے پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ جیسا سانحہ دنیا کے کسی ملک میں بھی ہوسکتا ہے، جس طرح کے حالات ہیں، ان میں تو کسی بھی ٹیم کا دورہ ختم کیا جاسکتا ہے، میرے خیال میں پاکستان جانے یا نہ جانے کی بحث کو ختم کرتے ہوئے اب آسٹریلوی ٹیم کو بھی عملی قدم اٹھانا ہوگا، پاکستان کے عوام بڑی شدت سے انٹرنیشنل کرکٹ کی

بحالی کے منتظر ہیں۔یاد رہے کہ ٹی وی پر تبصروں کیلیے 2017 میں اسلام آباد آنے والے ای این چیپل پاکستان سے خوشگوار یادیں لے کر واپس گئے تھے۔ دوسری جانب سابق آسٹریلوی کرکٹر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام شاندار ہیں، ملک کا وزیراعظم فاتح ورلڈکپ کرکٹر ہے، عالمی کرکٹ کی بڑی ٹیموں کو دورہ کرنے میں کوئی مسائل نہیں ہونا چاہئیں۔واضح رہے آسٹریلوی ٹیم 1998 میں آخری بار پاکستان آئی تھی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…