پی ایس ایل 4، ٹرافی کی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں رونمائی

  ہفتہ‬‮ 16 مارچ‬‮ 2019  |  13:30

کراچی (این این آئی)نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل فور کی چمچماتی ٹرافی کی رونما ئی کردی گئی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹرافی کی رونمائی کی۔ٹرافی پی سی بی کے حوالے کی گئی،بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان ٹرافی وصول کی۔سرفرازاحمد اور ڈیرن سیمیکا ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن بھی کیا۔ٹرافی کو قافلے کی شکل میں نیشنل اسٹیڈیم تک لے جایا گیا۔یاد رہے کہ پی ایس ایل سیزن فور کے دوسرے ایلیمینیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو باآسانی 48 رنز سے شکست دے کر فائنل کے


لیے کوالیفائی کرلیا، فائنل میں زلمی کا مقابلہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔

موضوعات:

loading...