پی ایس ایل 4 کے پاکستان میں شیڈولڈ مقابلوں کی ٹکٹوں کی باقاعدہ فروخت آج سے شروع ہوگی

24  فروری‬‮  2019

لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ 4 کے پاکستان میں شیڈولڈ مقابلوں کی ٹکٹوں کی باقاعدہ فروخت آج (پیر )سے شروع ہوگی۔لاہور اور کراچی میں ہونے والے میچز کے ٹکٹ ایک ساتھ فروخت ہوں گے۔ شائقین کرکٹ ایک نجی کورئیر کمپنی کی نامزد شاخوں سے ٹکٹ خرید سکیں گے۔

ٹکٹوں کی فروخت کا عمل صبح8 بجے شروع ہوگا اور ایک شناختی کارڈ پر 5 ٹکٹ مل سکیں گے۔ کراچی میں اس مقصد کے لیے 25 مختلف سینٹرز بنادیئے گئے ہیں جبکہ لاہور میں 7 برانچز پر ٹکٹس فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ،ملتان، حیدرآباد،سیالکوٹ سمیت ملک کے دیگر تمام بڑے شہروں میں بھی شائقین پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر یہ ٹکٹ لے سکیں گے۔کراچی میں میچز کا آغاز 7 مارچ سے ہورہا ہے اور یہ سلسلہ 17 مارچ کو شیڈول فائنل تک جاری رہے گا۔ لاہورمیں میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو کھیلے جائیں گے جن کے لیے مہنگا ترین ٹکٹ 3 ہزار روپے کا ہوگا، اس میں وقاریونس، وسیم اکرم، عمران خان، فضل محمود اور عمران خان انکلوژر شامل ہیں۔ ان اسٹینڈز کے ماضی میں ٹکٹ 8ہزار سے 12ہزار تک بھی رکھے گئے تاہم اب پی سی بی نے ٹکٹوں کے نرخوں میں کمی ہے۔ حفیظ کاردار،راجہ، میاں داد اور سعید انور انکلوژر کے ٹکٹ صرف 2 ہزار روپے کے رکھے گئے ہیں۔ پانچ مختلف انکلوژر کے ٹکٹ کی مالیت ایک ہزار روپے کردی گئی ہے۔ سستا ترین ٹکٹ 500 روپے کا ہوگا اس کے لیے 2 اسٹینڈز مختص کردیئے گئے ہیں۔پی سی بی ترجمان کے مطابق ٹکٹوں کے نرخ کم سے کم رکھنے کا مقصد ٹکٹ خریدنے کے رجحان کو بڑھانااور سب لوگوں کو میچز دیکھنے کی سہولت دیناہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…