نسل پرستانہ جملوں پر کپتان سرفراز احمد پر 4 میچز کی پابندی، ٹیم کی کپتانی کے فرائض کون سرانجام دے رہا ہے ؟ جانئے

27  جنوری‬‮  2019

دبئی/جوہانسبرگ(این این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نسل پرستانہ جملے کسنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر 4 میچز کی پابندی عائد کردی۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے پاکستانی کپتان سرفراز احمد پر 4 میچز کی پابندی عائد کردی جس کے بعد وہ ممکنہ طور پر 2 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز نہیں کھیل سکیں گے۔یاد رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سرفراز احمد نے جنوبی افریقا کے سیاہ فام کھلاڑی اینڈائل فیلوک وایو کو نسلی تعصب پر مبنی جملہ کہا تھا جو

انہوں نے سنا بھی نہیں۔سرفراز احمد نے اپنے جملے پر کھلاڑی سے معافی مانگی اور انہیں اینڈوائل فیلوک وایو نے معاف بھی کیا تاہم اس کے باوجود آئی سی سی نے کپتان سرفراز احمد پر 4 میچز کی پابندی لگادی۔دوسری جانب پاکستانی ٹیم کی کپتانی کے فرائض شعیب ملک نے سرانجام دیئے ۔قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے پروٹیز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پروٹیز کے خلاف انتہائی اہم میچ میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں، حسن علی کی جگہ عثمان خان شنواری کو شامل کیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…