نیپال کی وومن بلائنڈ کرکٹ ٹیم27جنوری کو لاہور پہنچے گی

19  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)نیپال کی وومن بلائنڈ کرکٹ ٹیم 27جنوری کو لاہور پہنچے گی ٗ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 29سے 5فروری تک کھیلی جائیگی ۔گزشتہ روز پاکستان وومن بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے آفیشل سپانسر پیپل اینڈ آرگنائزیشنل ڈویلپمنٹ انٹر لوپ لمیٹڈ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر فریال صادق اور چیئر مین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ نے ٹیم کااعلان کیا تھا ۔ پاکستانی ٹیم ٹیم میں بی ون کیٹگری کی صبا گل ٗ اقصیٰ عارف ٗ بشریٰ ظہور ٗ سمیہ ممتاز اور انیلہ شہزادی (وائس کیپٹن ) جبکہ

بی ٹو کیٹیگری کی سعدیہ خالد ٗ مہوش رفیق ٗ نمر ا رفیق ٗ رابعہ جاوید ہاشمی (وکٹ کیپر)ٗ نشاء بخش ٗ بسما حسین اور بی تھری کیٹیگری کی طیبہ فاطمہ ٗ رابعہ شہزادی (کپتان) ٗ کرن رفیق اور ارم شہزادی شامل ہیں۔ سیریز میں شرکت کیلئے نیپال کی خواتین بلائنڈ ٹیم27جنوری کو پاکستان کے دورے پر آئے گی۔ دونوں ممالک کی خواتین ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 29 جنوری کو لاہور، 31 جنوری اور یکم فروری 2019ء کو فیصل آباد جبکہ تین اور چار فروری کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…