ٹیسٹ سیریز میں ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم کو ٹیسٹ کھلا ئیں گے تو نتیجہ تین صفر ہی ہو گا : عاقب جاوید

18  جنوری‬‮  2019

لاہور(این این آئی)سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ٹیسٹ سیریز میں ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم کھلائی گئی اس لیے شکست ہوئی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ون ڈے سیریز میں پاکستان ٹیم کے پاس جیتنے کا موقع ہے لیکن مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہو گا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ مائنڈ سیٹ تبدیل کریں، ون ڈے سیریز میں بہت چانس ہے،ون ڈے سیریز میں پاکستان ٹیم بہتر کارکردگی دکھائے گی،ٹیسٹ سیریز میں

ٹیم کی کارکردگی توقعات کے مطابق رہی۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم کو ٹیسٹ کھلا ئیں گے تو نتیجہ تین صفر ہی ہو گا، پاکستانی ٹیم کے پاس ایسا کوئی بولر نہیں جو بیٹسمینوں پر دباؤ ڈال سکے۔عاقب جاوید نے کہا کہ سرفراز احمد سوچ رہا ہے کہ اسے کپتان ہونا بھی چاہیے یا نہیں، چیئرمین کو یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے کہ کپتان کو بیک کرتے ہیں،پاکستان ٹیم میں ایک جیسے بولر شامل کر لیے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…