پی ایس ایل 4کے شارجہ اور ابوظہبی میں منعقدہ 7میچز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

15  جنوری‬‮  2019

لاہور(آئی این پی) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے میچز کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی۔پی ایس ایل 4کے لیے آن لائن ٹکٹوں کو مختلف مراحل میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں شارجہ اور ابوظہبی میں منعقدہ 7میچز کی ٹکٹس فروخت کی جارہی ہیں۔آن لائن بکنگ کے لیے دستیاب ٹکٹوں کی قیمت 20، 30، 65اور 100درہم مقرر کی گئی ہے۔

دوسرے مرحلے میں دبئی، لاہور اور کراچی میں منعقدہ میچز کے ٹکٹس فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے جس کا اعلان بعد میں ہوگا۔14فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل 4ایڈیشن میں کل 34میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے 8 میچز پاکستان میں ہوں گے اور دیگر میچز کی میزبانی دبئی، شارجہ اور ابوظہبی کے گرانڈز کریں گے۔جن میچز کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت جاری ہے اس میں شارجہ میں 20فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز، 21فروری کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز، 22فروری کو ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے میچز شامل ہیں۔اسی طرح 23فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز اور 24فروری کو پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میچز ہوں گے اور اس کے ٹکٹس آن لائن دستیاب ہیں۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں 4اور 5مارچ کو ہونے والے میچز کے ٹکٹس بھی آن لائن فروخت کے لیے دستیاب ہیں، 4مارچ کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 5مارچ کو لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…