حارث سہیل انجری کے باعث جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز سے باہر

2  جنوری‬‮  2019

لاہور( این این آئی )قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل انجری کے باعث جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے جس کے بعد انہیں وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔قومی ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقا میں موجود حارث سہیل گھٹنے کی تکلیف کے باعث ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز سے باہر ہوئے ۔ ٹیم مینجمنٹ نے مڈل آرڈر بیٹسمین کو کیپ ٹاؤن سے وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

بتایا گیاہے کہ ڈاکٹروں نے انہیں تین سے چار ہفتے مزید آرام کرنے کی ہدایت کی ہے۔حارث سہیل سنچورین ٹیسٹ سے پہلے بنونی میں ساوتھ افریقین انویٹیشنل الیون کے خلاف تین روزہ پریکٹس کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور ان کی جگہ شان مسعود نے پہلے ٹیسٹ میں حصہ لیا تھا لیکن 10 ٹیسٹ اور 26 ایک روزہ میچز میں ملک کی نمائندگی کرنے والے حارث سہیل اس لحاظ سے بدقسمت ہیں کہ وہ مجموعی طور پر چوتھی بار ان فٹ ہوکر کسی دورے سے واپس لوٹ رہے ہیں۔حارث سہیل دوسری بار جنوبی افریقہ سے بنا کھیلے واپس آرہے ہیں، 2013 میں بھی 29 سالہ بلے باز جنوبی افریقا میں گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوے تھے، 2015 میں سری لنکا کے خلاف سیریز میں فٹنس مسائل کی وجہ سے گھر لوٹے جس کے بعد وہ فٹنس کی وجہ سے طویل عرصہ ٹیم سے باہر رہے، جولائی 2018 میں انجری کے سبب ہرارے سے واپس آنے پر مجبور ہوئے اور اب ایک بار پھر وہ انجرڈ ہوکر دورہ ادھورا چھوڑ کر وطن آرہے ہیں۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل جمعہ کو واپس آکر اگلے ہفتے سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب کا سلسلہ شروع کریں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…