جنوبی افریقا کیخلاف منصوبہ بندی کے ساتھ میدان میں اتریں گے ، سرفرازاحمد

25  دسمبر‬‮  2018

سینچورین(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہاہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف منصوبہ بندی کیساتھ میدان میں اتریں گے۔سینچورین میں کپتان سرفراز احمد نے اظہر علی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے جنوبی افریقا میں کوچنگ کی ہے لہٰذا انہیں تجربہ حاصل ہے اور پروٹیز کیخلاف منصوبہ بندی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سینچورین میں چوتھی اننگز کھیلنا بہت مشکل ہوتا ہے، سینچورین کی کنڈیشنز ہمارے ذہن میں ہے۔انہوں نے کہاکہ غیرملکی ٹیموں کو جنوبی افریقا میں کھیلنے میں دشواری پیش آتی ہے جو ٹیم ٹاس جیتتی ہے وہ پہلے بیٹنگ کرتی ہے اور 200 رنز کا تعاقب کرنا پڑ جائے تو چوتھی اننگز میں کوئی بیٹنگ نہیں کرنا چاہتا۔قومی ٹیم کے کپتان کے مطابق ہمارے پاس ورلڈ کلاس اسپنرز ہیں، یاسر شاہ کوالٹی لیگ اسپنر ہیں جبکہ جنوبی افریقا نے کافی عرصے سے اچھا لیگ اسپنر نہیں کھیلا لہٰذا ان کو یاسر شاہ کیخلاف مشکل پیش آئے گی۔اظہر علی نے کہا کہ ٹیم کا مورال بہت اچھا ہے اور ہر کوئی پرفارم کرنے کیلئے بیتاب ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقا کیخلاف سیریز چیلنج ہے، ہر کوئی محنت کر رہا ہے اور ہر کھلاڑی چیلنج سے بھرپور سیریز میں ملنے والے موقع سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ جنوبی افریقا کیخلاف ماضی کی سیریز سے سیکھتے ہوئے فائدہ اٹھانے کی کوشش کروں گا جبکہ جنوبی افریقا میں پہلی مرتبہ کھیلنے والوں کو بتانے کی کوشش کررہے ہیں کہ کنڈیشنز سے کیسے ہم آہنگ ہونا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…