پی ایس ایل ٹیم کے مالک علی ترین نے اپنی ٹیم کیلئے شائقین سے نام مانگ لئے

23  دسمبر‬‮  2018

لاہور(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کے فائنل ہونے کے بعد نئی اور چھٹی ٹیم کا نام فائنل ہونا رہ گیا جس کیلئے انتظامیہ نے فیصلہ شائقین پر چھوڑ دیا ۔ذرائع کے مطابق علی ترین کی ٹیم انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کا نام تجویز کرو اور لائیو میچ کا

دعوت نامہ حاصل کرو۔ٹویٹر پرایک پیغام میں علی ترین نے کہاکہ شائقین ایسانام تجویز کریں جو جنوبی پنجاب کی نمائندگی کرتاہو۔انہوں نے مزیدکہاکہ وہ ٹیم کے نام کے ساتھ ملتان برقرار رکھنا چاہتے ہیں تاہم ہم ملتان سلطان والے نام میں سے سلطان کوتبدیل کرسکتے ہیں۔اس سے قبل پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کی بولی لاہور میں ہوئی جس میں علی ترین کامیاب بڈر ٹھہرے اور اس طرح انہوں نے7سال کیلئے چھٹی ٹیم کے مالکانہ حقوق حاصل کر لئے ہیں۔پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چھٹی ٹیم کی 7سال کے لیے قیمت 73کروڑ روپے سالانہ رکھی گئی تھی تاہم علی ترین نے اس سے بھی زیادہ کی بولی لگا ئی ہے،پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم تقریبا73کروڑ روپے میں فروخت ہوئی ہے۔میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی ترین نے کہا تھا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ پی ایس ایل میں ایک بار پھر جنوبی پنجاب کی ٹیم نظر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ چھٹی ٹیم ملتان کا نام مشاورت سے رکھیں گے اور اگر قانون نے اجازت دی تو ملتان سلطانز نام رکھنے میں کوئی حرج نہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں ٹیلنٹ تلاش کریں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…