یاسر شاہ نے جنوبی افریقہ میں قومی ٹیم کو جوائن کرلیا

21  دسمبر‬‮  2018

جوہانسبرگ(آئی این پی)لیگ اسپنر یاسر شاہ نے بھی جنوبی افریقہ میں موجود پاکستانی ٹیم کو جوائن کرلیا۔قومی ٹیم اس وقت بنیونی میں ساوتھ افریقہ الیون کے خلاف 3 روزہ پریکٹس میچ سے اپنے دورے کا آغاز کرچکی ہے، یاسر شاہ بھی پریکٹس میچ کے دوران گراونڈ میں موجود ہوں گے اور ہوسکتا ہے کہ وہ چند اوورز بھی کرائیں، اجازت نہ ملنے کی صورت میں وہ الگ سے پریکٹس کریں گے۔نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے ہیرو یاسر شاہ نے روانگی سے تین روز پہلے وزیراعظم

عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی، جس میں وزیراعظم نے انہیں کم میچوں میں دو سووکٹ لینے کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر مبارک باد کے ساتھ جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیاتھا۔33ٹیسٹ میچز میں 202 وکٹیں اپنے نام کرنے والے یاسر شاہ پہلی بار جنوبی افریقہ کی سرزمین پر اپنی صلاحتیوں کا مظاہرہ کریں گے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ سنچورین میں 26 دسمبر سیشروع ہوگا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…